نئی دہلی، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے تیرانداز محترمہ گوہیلا بورو کو ‘پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ فار اسپورٹس پرسنس’ سے دو لاکھ روپئے کی مالی امداد کی منظوری دی ہے۔ ان کو یہ مالی امداد ان کے علاج کے لئے دی گئی۔
واضح ہو کہ ‘پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ فار اسپورٹس پرسنس’ سے ان سرکردہ کھلاڑیوں کو، جو ناگفتہ بہ حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، علاج کے لئے مالی امداد فراہم کرائی جاتی ہے۔