25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تین دریاؤں کو مربوط کرنے کے پروجیکٹوں پر تین ماہ کے اندر کام شروع ہو جائےگا: جناب نتن گڈکری

Urdu News

نئی دہلی، آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا میں نئی جان ڈالنے، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، نیز جہاز رانی کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ان کی وزارت 3 دریاؤں کے آپس میں منسلک کرنے کے پروجیکٹوں پر اگلے 3 مہینے میں کام شروع کر دے گی۔ ان میں  کین بیتوا لنکنگ پروجیکٹ، دمن گنگا، پنجل لنک پروجیکٹ اور پرتاپی نرمدا لنک پروجیکٹ شامل ہیں۔ جناب گڈکری نے بتایا کہ ان 3 پروجیکٹوں کے منصوبے تیار ہیں۔ ان کی ضروری منظوری دی جا چکی ہے اور وہ جلد ہی  متعلقہ  وزرائے اعلیٰ کے ساتھ مٹنگیں کریں گے تاکہ بین ریاستی مسائل کو حل کیا جا سکے اور تینوں پراجیکٹوں پر اگلے 3 مہینوں کے اندر کام شروع کیا جا سکے۔

جناب گڈکری  آج نئی  دلی میں نیشنل واٹر ڈیولپمنٹ ایجنسی سوسائٹی کی 31ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا میں نئی جان ڈالنے کے محکمے کے وزرائے مملکت  جناب ارجن رام میگھوا ل اور جناب ستیہ پال سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جنرل میٹنگ میں آندھرپردیش، تلنگانہ، کیرالہ ، اترپردیش، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ اور راجستھان کے  آبی وسائل اور  آبپاشی کے وزیروں  نے بھی شرکت کی۔

ملک کے جن 13 علاقوں میں خشک سالی کا خطرہررہتا ہے اور جن 7 علاقوں میں  سیلاب کا خظرہ رہتا ہے، وہاں    کے عوام کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جناب گڈکری نے فراہم پانی کو محفوظ کرنےاور فاٖضل پانی میں ساجھیداری کے مؤثر طور طریقوں کو فروغ دینے کی  ضرورت پر زور دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اس تقریباً 60-70فیصد پانی کو محفوظ رکھنے کیلئے طریقے وضع کرنے کی ضرورت ہے، جو بہہ کر سمندر وں میں چلا جاتا ہے۔

جناب گڈکری نے یہ بھی کہا کہ ڈی پی  آر تیار کرتے وقت آبی پروجیکٹوں کی سماجی، اقتصادی  لاگت کو بھی ذہن میں رکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے آبی پروجیکٹوں کیلئے اختراعی نوعیت کے فنڈنگ نمونوں کو ترقی دینے کی اور بہت کم شرح سود پر قرضے حاصل کرنے  کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ مرکزی حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے۔

وزیر مملکت جناب ستیہ پال سنگھ نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے پانی کو محفوظ رکھنے اور پانی کے انتظام کے کامیاب ماڈیولوں کی ایک دستاویز تیار کی جانی چاہئے اور وزارت کی طرف سے اسے مہیا کرایا جانا چاہئے تاکہ مختلف علاقوں کے لوگ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکیں۔

آبی وسائل کے ریاستی وزیروں نے اپنی اپنی ریاستوں میں پانی سے متعلق مسائل پر توجہ دلائی اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان مسائل سے کس طرح نمٹ رہے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More