نئی دلّی، جرمنی، کولمبیا اور پیرو کے سفیروں نے آج یعنی 21 مئی، 2019 کو راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ سفارتی اسناد پیش کرنے والے ان سفیروں میں جرمنی کے سفیر والٹر جانس لنڈر، کولمبیا کے سفیر الوارو سانڈوول برنال اور پیرو کے سفیر کارلوس رافیل پولو کاسٹانیڈا شامل ہیں۔