16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

’’ثقافتی بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے لئے مالی تعاون کی اسکیم‘‘ کے لئے سال 19-2018 کے لئے 37 کروڑ روپے مختص:وزیر ثقافت

Urdu News

نئی دہلی، ثقافت (آزادانہ  چارج)اور ماحولیات، جنگلات آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتا یا کہ’’ثقافتی بنیادی  ڈھانچے کی تخلیق کے لئے مالی تعاون کی اسکیم‘‘ کے لئے 19-2018 کے لئے بجٹ میں 3700لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اس اسکیم کے درج ذیل دو اجزاء ہیں:

جزو-I: اسٹوڈیو تھیٹر سمیت گرانٹس کی تعمیر کے لئے مالی امداد

جزو-II: ٹیگور کلچرل کمپلیکسوں (ٹی سی سی) کے لئے مالی امداد

مالی سال 18-2017 کے دوران14 مارچ 2018 تک اسکیم کے دونوں اجزاء کے تحت مجموعی طورپر 2.34 کروڑ روپے کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت جتنی بھی درخواستیں موصول ہوتی ہیں ان پر اسکیم کی رہنما ہدایات کے مطابق کارروائی کی جاچکی ہے اور کوئی بھی درخواست زیر التوا نہیں ہے۔

اس اسکیم کے تحت مالی امداد منافع نہ کمانے کے مقصد بنائی گئی مشہور ثقافتی تنظیموں کو دی جاتی ہے۔ یہ مالی امداد ریاستی حکومتوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مرکزی؍ریاستی سرکاری ایجنسیوں؍اداروں، ریاستی حکومتوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مرکزی؍ریاستی حکومت کی ایجنسیوں ؍اداروں، یونیورسٹیوں، میونسپل کارپوریشنوں وغیرہ کو مناسب طریقہ سے متصف ٹریننگ، ریہرسل اور پرفارمنس اسپیس، مختلف قسم کے ثقافتی اسپیس(جگہوں) اسٹوڈیو تھیٹروں،ٹیگور ثقافتی احاطوں وغیرہ کے لئے فنکاروں کو فن و ثقافت کی تشہیر و اشاعت اور ملک میں تخلیقیت اور ثقافتی اظہارات کے کثیر جہتی مفادات کے فروغ کے لئے دی جاتی ہے۔

اسکیم کے تحت پروجیکٹوں کے نفاذ کی ذمہ داری ریاست؍مرکز کے زیر انتظام علاقے  کی سطح پرریاستی حکومت؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ یا منافع نہ کمانے کے مقصد سے بنائی گئی تنظیم(نن فار پروفٹ) پر ہے۔

مرکزی حکومت اہل پروجیکٹوں کے لئے امدادی رقم اسکیم کے تحت تشکیل دی گئی ماہرین پر مشتمل کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر جاری کرتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More