نئی دہلی، کلچر کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوا ل کے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ ثقافت کی وزارت کے تحت نیشنل کلچر فنڈ (این سی ایف) نامی ایک ٹرسٹ کے ذریعے تحفظ عطا کردہ تاریخی عمارتوں کو برقرار رکھنے، ان کو بحال کرنے اور تحفظ اور ماحالیاتی ترقی کے لئے حکومت ہند سرکاری – پرائیویٹ ساجھیداری (پی پی پی) کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ چند کاروباری کھرانے ان تاریخی عمارتوں کے رکھ رکھاؤ اور فروغ کے لئے آگے آئے ہیں۔
اب تک اے ایس آئی کے تحت مرکزی طور پر محفوظ شدہ تاریخی عمارتوں اور میوزیموں کی دیکھ بھال اور ترقی کے لئے ثقافت کی وزارت کی این سی ایف اسکیم کے تحت مختلف پرائیویٹ کمپنیوں ؍ سرکاری سیکٹر کے یونٹوں ؍ گورنمنٹ کے اداروں ؍ ٹرسٹوں 29 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جاچکے ہیں۔ ان میں سے 11 پروجیکٹ پہلے ہی مکمل کئے جاچکے ہیں جب کہ 18 پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔