20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جامع غذائیت میں بہتری کے لئے ارتکازی اور مربوط نقطہ نظر کو یقینی بنانے کے لئے ہفتہ واری موضوعات

Urdu News

پوشن ابھیان بچوں، دوشیزاؤں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے تغذیہ سے متعلق نتائج میں بہتری لانے کے لئے حکومت ہند کا اہم پروگرام  ہے۔8 مارچ 2018 کو بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر راجستھان کے جھنجھنو سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیا گیاپوشن ابھیان (جامع غذائیت  کے لئے وزیر اعظم کی بڑی اسکیم) سوئے تغذیہ کے مسئلے اور مشن موڈ میں اس کے حل کے لئے ملک کی توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ایسے طور طریقے وضع کرنے، جو صحت، چاق و چوبند رہنے اور بیماری و سوئے تغذیہ سے تحفظ کے لئے قوت مدافعت پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کریں، کے ساتھ غذائی اشیاء ، تقسیم ، رسائی اور نتائج کو بہتر بنانے کے لئے پوشن ابھیان کے مقاصد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، 2021۔2022 کے بجٹ میں مشن پوشن 2.0 (سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0) کا ایک مربوط غذائی امدادی پروگرام کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

پوشن ابھیان ایک ’’عوامی تحریک‘‘ ہے جس میں مقامی انجمنوں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سرکاری محکموں، سماجی تنظیموں اور پبلک اور نجی شعبوں کے نمائندوں کی مبنی بر شمولیت شراکت داری ہے۔ کمیونٹی موبیلائزیشن کو یقینی بنانے اور عوام کی شراکت داری کو بڑھانے کے لئے، ہر سال ستمبر کے مہینے کو پورے ملک میں پوشن ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس برس، جب بھارت آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، ایسے میں تیز رفتار اور بہتر رسائی کو یقینی بنانے کے لئے، جامع غذائیت میں بہتری لانے کے لئے ارتکازی اور مربوط نقطہ نظر کے لئے پورے مہینے کو ہفتہ واری تھیم میں تقسیم کیا گیا ہے۔ خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر پورے مہینے کئی سرگرمیوں کا منصوبہ وضع کیا ہے۔

مندرجہ ذیل فہرست اس برس اپنائے جارہے موضوعات پر مبنی نقطہ نظر کو دکھاتی ہے

تاریخیں (ہفتہ وار)

موضوع

تھیم۔ 1

یکم تا 7 ستمبر

’’پوشن واٹیکا‘‘ کے طور پر شجرکاری سرگرمی

تھیم۔2

8 تا 15 ستمبر

تغذیہ کے لئے یوگ اور آیوش

تھیم۔3

16 تا 23 ستمبر

ازحد ذمہ داری والے اضلاع کے آنگن واڑی مستفیدین کے لئے ’’علاقائی تغذیائی کٹ‘‘ کی تقسیم

تھیم۔4

24 تا 30 ستمبر

ایس اے ایم بچوں کی شناخت اور غذائیت سے مالامال کھانے کی تقسیم

اس سال پوشن ماہ کے دوران سرگرمیوں کا طویل سلسلہ آگن واڑیوں، اسکول کی عمارتوں، گرام پنچایتوں اور دیگر مقامات پر تمام شراکت داروں کے ذریعہ پوشن واٹیکا کے لئے شجرکاری مہم پر مرتکز ہوگا۔ شجرکاری سے متعلق سرگرمیاں غذائیت کے حامل پھلوں کے درخت، علاقائی سبزیوں اور طبی خواص کے حامل پودوں اور جڑی بوٹیوں کے پودے لگانے پر مرتکز ہوگی۔ کووِڈ ٹیکہ کاری اور کووِڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کے لئے حساسیت/بیداری مہم کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ پوشن ماہ کے دوران (6 برس سے کم عمر کے ) بچوں کے لئے لمبائی اور وزن ناپنے کے لئے ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ حاملہ خواتین کے لئے مقامی طور پر دستیاب غذائیت سے مالامال کھانے کی جانکاری کو سامنے لانے کے لئے نعرہ لکھنے اور کھانا بنانے کا طریقہ کار مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ حکومت اور کارپوریٹ اداروں کے ملازمین کے لئے مختلف دفاتر میں ’’5 منٹ یوگ پروٹوکول‘‘ (وائی بریک یا یوگ وقفہ)پر سیشن ہوں گے۔ اس کے علاوہ علاقہ/علاقائی کھانے کی اہمیت پر بیداری مہم، پوشن کٹوں کی تقسیم جس میں علاقائی تغذیائی عناصرسے مالامال کھانے (جیسے سکڑی۔گجرات، پنجیری۔پنجاب، ستو۔بہار، چکی۔مہاراشٹر) شامل ہیں۔ ساتھ ہی انیمیا کیمپوں، ایس اے ایم بچوں کی بلاک کے لحاظ سے پہچان کے لئے مہم، بچوں میں ایس اے ایم کے پھیلاؤسے نمٹنے کے لئے ایک پہل قدمی کے طور پر 5 برس کی عمر تک کے ایس اے ایم بچوں کے لئے زیر نگرانی سپلیمنٹری فیڈنگ پروگرام،شدید سوئے تغذیہ کے کمیونٹی مینجمنٹ کے لئے بیداری اور ایس اے ایم بچوں کے لئے غذائیت سے مالامال کھانے تقسیم بھی کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00183YL.png

پوشن ماہ کے دوران، تغذیائی بیداری سے متعلق سرگرمیوں کو تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زمینی سطح تک لے جایا جائے گا۔ خواتین و اطفال کے محکمے جیسے نفاذکاری محکمے/ایجنسیاں آنگن واڑی کارکنان، صحت و کنبہ بہبود کے محکمہ کے توسط سے آشا، اے این ایم ، پرائمری صحتی مراکز، کمیونٹی صحتی مراکز، اسکولوں کے توسط سے اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ، پنچایتوں کے توسط سے پنچایتی راج کا محکمہ، اور دیہی ترقیات کے توسط سے سیلف ہیلپ گروپس ان سرگرمیوں کو انجام دیں گے اور خواتین اور اطفال کا ایک صحت مند مستقبل یقینی بنانے کے لئے پورے مہینے جامع تغذیہ کا پیغام عام کریں گے۔

نیک اور جامع ہدف کے ساتھ شروع کیا گیا پوشن ابھیان مجموعی طور پر چھوٹے بچوں، دوشیزاؤں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی خواتین کے ساتھ ساتھ شوہر، والد، ساس اور برادری کے اراکین، حفظانِ صحت خدمات فراہم کاروں (اے این ایم، آشا، آنگن واڑی کارکنان) سمیت کنبے کے اراکین کے درمیان اہم تغذیائی برتاؤ کے تعلق سے بیداری اور جواب دہی کو بڑھانے کا مثبت ارادہ رکھتا ہے۔ پوشن ماہ کا مقصد پوشن ابھیان کے جامع اہداف کو ہم آہنگی اور تیز رفتاری کے ساتھ حاصل کرنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More