نئی دہلی۔10؍جنوری، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے جانوروں پر ظلم کی روک تھام (کتوں کے بچے پیدا کرانے اور فروخت کرنے کے ضابطے) 2016 پر عوام سے رائے مانگی ہے۔ حکومت ان مجوزہ ضابطوں کو گزٹ آف انڈیا میں عوام کی معلومات کے لئے شائع کرے گی۔ دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی شخص ضابطوں کے اس مسودہ پر، تحریر میں اپنی رائے / مشورے مرکزی حکومت کے غور کے لئے ‘‘ڈپٹی سکریٹری’’ انیمل ویلفئر ڈویژن، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت اندرا پریاورن بھون نئی دلی کو مسودہ شائع ہونے کے 30 دن کے اندر بھیج سکتا ہے۔
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب انل مادھو دوبے نے آج یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ملک میں کتوں کے بچے پیدا کروانے ، ان کی فروخت اور خریداری پر کوئی ضابطے نہیں تھے۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ کتوں کی خرید و فروخت اب آن لائن ہوگی۔
8 comments