19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جاپانی بحریہ جہاز کوچی پہنچا

Urdu News

نئی دہلی، کمانڈر جنرل کوائی کی کمان میں جاپانی بحریہ جہاز جے ایم ایس ڈی ایف (جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس) سامیڈیئر 20 سے 22 دسمبر 2018 تک کوچی کے دورے پر ہے۔ 21 دسمبر 2018 کو کمانڈنگ آفیسر جے ایم ایس ڈی ایف سامیڈیئر، جاپان کے ساحلی تحفظ کے کمانڈنگ آفیسر، صومالیہ ڈسپیچ انویسٹی گیشن ٹیم اور جاپانی سفارتخانے کے کوسٹ گارڈ اتاشی / سیکنڈ سکریٹری جناب یاماسیتا کے ساتھ کمانڈر اسکارٹ ڈویزن فور کیپٹن تاکاہیرو نیشی یاما نے وائس ایڈمرل اے کے چاؤلا، اے وی ایس ایم، این ایم، وی ایس ایم، فلیگ آفیسر، کمانڈنگ ان چیف، جنوبی بحری کمان سے ملاقات کی اور دونوں بحریوں کے درمیان یکساں مفادات کے پیشہ وارانہ امور پر باہمی بات چیت کی۔ اس کے اختتام کے بعد  علاماتِ شجاعت  کا تبادلہ کیا گیا۔

کوچی میں قیام کے دوران جے ایم ایس ڈی ایف سامیڈیئر کے جہاز پر ہندوستانی بحریہ کے ماہرین کے دورے اور دونوں بحریہ کے درمیان پیشہ وارانہ  بات چیت جیسی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ آنے والے جہاز کے عملہ کو بھی کچھ مخصوص پیشہ ورانہ اسکولوں نیز نیول میری ٹائم میوزیم کا  دورہ  کرنے کا موقع دستیاب کرایا گیا، جس سے انھیں ہندوستانی بحریہ کے ذریعے اپنے فوجیوں کو تربیت دینے اور اپنی بحریہ کی وراثت کو محفوظ رکھنے کے طریقہ کار سے روشناس کرایا جاسکے۔

ہندوستان کے جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی جڑیں تاریخی، سماجی اور ثقافتی رشتوں نیز وسیع سطح پر لوگوں کے درمیان باہمی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ جاپانی بحریہ کا موجودہ سفر دونوں بحریہ کے درمیان  باہمی آپریٹنگ اور دوستی کو مزید فروغ دیتا ہے۔ جے ایم ایس ڈی ایف سامیڈیئر کا 22 دسمبر 2018 کو بحرین کے لیے روانہ ہونے کا منصوبہ ہے۔ وہاں وہ خلیج عدن میں  انجام دی جانے والی قزاقی کے خلاف جاری آپریشن میں حصہ لے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More