20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جج ایڈوکیٹ جنرل کے محکمےنے 34 واں کور ڈے منایا

Urdu News

نئی دہلی، جج ایڈوکیٹ جنرل (جے اے جی) کے محکمے نے 21 دسمبر 2017 کو 34 واں کور ڈے منایا۔ اس موقع پر آج انڈیا گیٹ پر امر جوان جیوتی پر گلدائرہ نذر کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل اشونی کمار، جے اے جی محکمے کے  ایڈجوٹینٹ جنرل اور کرنل کمانڈنٹ نے میجر جنرل وی سی چتراونشی اور دیگر عہدیداروں، فوجیوں اور ممتاز شخصیات کے ساتھ گلدائرہ نذر کئے۔

جے ای جی کا محکمہ فوج کی ایک عدالتی اور قانونی شاخ ہے جو ڈسپلن سے متعلق معاملات اور قانونی چارہ جوئی کے معاملات سے نمٹتی ہے۔ یہ محکمہ تمام عہدوں کے لئے حقوق انسانی اور قانون کی بالادستی پر عمل درآمد میں تعاون کے لئے سرگرم ہے۔

جے اے جی کے محکمے کی تاریخ انگلینڈ میں فوجی قانون سے منسلک ہے اور اس کی تاریخ برطانیہ کے آرٹیکل آف وار 1385 سے مربوط ہے۔ آج ہی کے  دن 1949 میں فوجی قانون کے نفاذ کے لئے یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More