نئی دہلی :اکیس نومبر۔وزیراعظم، جناب نریندرمودی نے جسٹس دلویربھنڈاری کو دوبارہ بین الاقوامی کورٹ کے لئے منتخب ہونے پر
مبارکباد پیش کی ہے ۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘‘میں جسٹس دلویربھنڈاری کو بین الاقوامی کورٹ کے لئے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ ان کا ازسرنوانتخاب ہمارے لئے باعث فخرہے ۔
وزیراعظم نے کہاہے کہ وزیرخارجہ محترمہ سشماسوراج اوروزارت خارجہ میں ان کی پوری ٹیم اورسفارتی مشنوں کو ان کے ذریعہ بھارت کو ازسرنو،بین الاقوامی کورٹ آف جسٹس کے لئے منتخب کرانے کے لئے کی گئی لگاتارکوششوں کے لئے بھی مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں یواین جی اے کے تمام اراکین اوریواین ایس سی سے وابستہ تمام افراد کے تئیں بھی اظہارتشکرکیاہے جن کے اعتماد اور تعاون کے نتیجے میں بھارت کویہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔