نئیدہلی۔؍مئی۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم حامد انصاری نے ہماچل پردیش کی سابق چیف جسٹس جسٹس لیلا سیٹھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جسٹس لیلا سیٹھ نے قانون کے شعبے میں خواتین کے لیے مثال قائم کی۔ انہیں ہندوستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بہت دنوں تک یاد کیا جائے گا۔