نئی دلّی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جلیانوالہ باغ کے قتل عام کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ جلیانوالہ باغ کے قتل عام کے بہادر شہیدوں کو سلام ۔ بہادری کا یہ نا قابل فراموش جذبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے ہماری آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں ۔ ‘‘