19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جل جیون مشن: مدھیہ پردیش مارچ 2022 تک 22 لاکھ نل کنکشن کی فراہمی کا ارادہ رکھتا ہے

Urdu News

نئی دہلی: مدھیہ پردیش نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت اپنا سالانہ ایکشن پلان (اے اے پی) پیش کیا جس میں مکمل منصوبے کے ساتھ 22-2021 میں ریاست کے دیہی گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن کے کنکشن  فراہم کرنے ہیں۔ تاکہ ریاست کا ہر دیہی گھرکو  مقررہ وقت کے اندر نل کا پانی مل جائے۔ مدھیہ پردیش کو 22-2021 میں 3000 کروڑ روپئے کا مرکزی فنڈ مل سکتا ہے۔ پچھلے سال  مختص رقم میں ایک دم سے تقریباً ڈھائی گنا اضافہ پر غور کرتے ہوئے ریاست کو  مماثل ریاست حصص کی گنجائش نکالنی ہوگی اور فنڈ کے مؤثر استعمال کے لئے اخراجات کا حقیقت پسندانہ منصوبہ تیار کرنا ہوگا۔

سر دست منصوبہ بندی کا ایک عمل جاری جس کا سلسلہ ایک ماہ تک چلے گا اس میں دو ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے شامل ہیں جو روزانہ اپنا سالانہ ایکشن پلان ایک کمیٹی کے سامنے پیش کررہے ہیں جس کی صدارت  جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے کے سکریٹری شکتی آنند کر رہے ہیں۔ مختلف مرکزی وزارتوں / محکموں اور نیتی آیوگ کے ممبران کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی مجوزہ سالانہ ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے سے پہلے مشترکہ طور پر جائزہ لیتی ہے۔ اس کے بعد سال بھر سلسلہ وار فنڈ  جاری کیاجاتا ہے، باقاعدگی سے عملی معائنہ کیا جاتا ہے اور  جائزہ لینے کیلئے مٹنگیں منعقد کی جاتی ہیں تاکہ جل جیون مشن کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے سالانہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

مدھیہ پردیش میں 1.23 کروڑ دیہی گھر ہیں۔ ان میں سے 37.69 لاکھ (31 فیصد) گھرانے اپنے گھروں میں نل سے پانی کی فراہمی ہوتی۔ 2020-21 میں  مدھیہ پردیش نے 19.89 لاکھ  نل کنکشن فراہم کئے  اور وہ جل جیون مشن کے تحت ملک میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک رہا۔ 2021-22 میں  ریاست نے 7 اضلاع کو سیراب کرنے اور 22 لاکھ نئے نل کنکشن فراہم کرنے کا  منصوبہ بنایا ہے۔ قومی کمیٹی نے ریاست کو مزید اضلاع کا احاطہ کرنے اور خاص طور پر ترجیحی علاقوں کا احاطہ بڑھانے پر زور دیا ہے۔ جیسے  ایس سی / ایس ٹی غلبے والے گھر، پانی کے متاثر معیار والے علاقے ، پانی کی قلت والے علاقے، امنگوں سے بھرے اضلاع  اور پی وی ٹی جی رہائش گاہیں وغیرہ۔

ریاست سے پانی میں جراثیم اور کیمیکل کی آلودگی کیا پتہ چلانے کے لئے پانی کی جانچ کو ترجیح دینے کو کہا گیا ہے۔ پانی کے معیار کی نگرانی کے لئے معاشرے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کمیونٹی کو بااختیار بنانے اور سرگرم عمل بنانے میں مدد فراہم کررہا ہے۔ اس کے لئے  متعدد منصوبہ بند سرگرمیوں کو شامل عمل کرنے کے لئے ایک ایکشن پلان بنایا گیا ہے۔ جیسے کٹس کی بروقت خریداری، برادری کو کٹس کی فراہمی، ہر گاؤں میں کم از کم پانچ خواتین کی نشاندہی، فیلڈ ٹیسٹ کٹس کے استعمال کے لئے خواتین کو تربیت دینا اور پانی کے ذرائع کی لیبارٹری پر مبنی نتائج  کی رپورٹنگ اور ان کی مدد کرنا۔ ریاست نے پچھلے سال پانی کی جانچ کے 28 لیبارٹریوں کو منظوری دے کر کچھ قابل ذکر کام کیا ہے۔ لوگ  پانی کے معیار کی جانچ کرنے کے لئے ان لیبارٹریوں میں جا سکتے ہیں۔ ریاست کا یہ بھی منصوبہ ہے کہ 2021-22 میں 51 ضلعی لیبوں میں سے 23 کی این اے بی ایل  کی منظوری حاصل کی جائے۔

مرکزی حکومت کا کلیدی پروگرام  جول جیون مشن۔ ہری گھر جل ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ  شراکت میں زیرعمل ہے۔ اس کا مقصد 2024 تک ملک کے ہر دیہی گھر کو گھریلو نل کے پانی کا کنکشن کی فراہم کرنا ہے۔ سال2021-22 میں  جے جے ایم کے لئے 50000 کروڑ روپے کے بجٹ مختص کرنے کے علاوہ  15 ویں فنانس کمیشن کے تحت 26940 کروڑ کا یقینی  فنڈ دستیاب ہے جو پانی اور صفائی ستھرائی، ریاستی حصص کی مماثلت ، دیگر ذرائع جیسے ڈسٹرکٹ منرل ڈیولپمنٹ فنڈ ، ایم جی این آر جی ایس، نیز دیہات میں پینے کے پانی کی فراہمی کے کاموں کی خاطر بیرونی امدادی منصوبوں کے لئے آر ایل بی / پی آر آئی کے گرانٹ سے مربوط ہے۔ اس طرح 22-2021 میں  دیہی مکانات کو نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر ملک میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس طرح کی سرمایہ کاری ’ہر گھر جل‘ کے حصول کے لئے تین برسوں تک جاری رہ سکتی ہے ، جو دیہی معیشت کے لئے ایک اعزاز ہے۔

اسٹیٹ ایکشن پلان ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد 100 فیصد دیہی گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن مہیا کرنااور دیہات میں پینے کے صاف پانی کی پوری حفاظت کے ساتھ  حصول ہے۔ اس میں متعدد اسکیموں سے متعلق تفصیلی معلومات بھی موجود ہے۔ جس میں پختگی کے حصول کے لئے زمینی طور پر اسکیموں کو شروع اور مکمل کرنے کا ماسٹر پلان ہے تاکہ مقررہ وقت میں دوبارہ تیار شدہ / پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی اسکیموں کو شروع کیا جاسکے۔ یہ دیہی گھرانوں میں پینے کے صاف پانی کی باقاعدہ اور طویل مدتی فراہمی کی خاطر حکم نامہ کے لئے مختلف فنڈنگ ​​ذرائع کوشناخت کرتاہے۔ریاست کی او اینڈ ایم پالیسی کو مستحکم کرنے، آئی ای سی / سرگرمیوں، پانی کے معیار کی جانچ اور نگرانی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے، سینسر پر مبنی آئی او ٹی ٹکنالوجی میں حقیقی وقت کی نگرانی کے لئے اقدامات ، سرمایہ کاری اور پانی کی فراہمی وغیرہ کو انجام دیتا ہے۔

عالمی وبا کورونا  کے دور میں دیہی گھروں میں پانی کے بحران ، آلودگی کے ساتھ ساتھ پانی کے نظام کے معاملے سے نمٹنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔ صاف پانی بہتر صحت کو فروغ دے گا اور گھریلو احاطے میں ایک پانی کے نل کی موجودگی سے لوگ عوامی مقامات پر بھیڑ سے بچ جاسکیں گے، یہ جسمانی فاصلے کو یقینی بنائے گی۔ اس طرح آزمائش کے اس مر حلے میں  ریاست کو چاہئے کہ وہ کاموں میں تیزی لائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More