نئی دہلی: جل شکتی وزارت کے پینے کے
پانی اور صفائی محکمے کی خصوصی کمیٹی نے پینے کے پانی کے لئے تین نئی تکینک اورسووچھتاکے لئے دونئی تکینیکوں کی تجویز پیش کی ہے ۔یہ پانچ تکنیکیں کمیٹی کے ذریعہ پیش کی گئی 10تکنیکیوں میں شامل ہیں جن کی اجازت دی گئی ہے اوراب ان تکنیکوں کو محکمے کے اختراعی پورٹل کی فہرست میں شامل کیاجائے گا۔ اس کمیٹی کے ذریعہ دیئے گئے مشورے ریاست اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے مدد گار ثابت ہوں گے ۔ اس کے دوران اپنی ضرورت اور موزونیت کے مطابق ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقے ان تکنیکوں کا استعمال کرسکیں گے ۔ ان تکنیکوں کو تکنیکی کمیٹی کی طرف سے منظور کئے جانے سے پہلے مختلف سطحوں پرمنظوری مل چکی ہے ۔
جل شکتی کی وزارت نے عمدہ منصوبے جل جیون مشن کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے ایسی اختراعی تکنیکی انتظامات کو ترجیح دی ہے تا کہ سال 2024تک ہرایک گاوں کے ہرگھرمیں نل سے پانی فراہم کرانے کے مقصد کو حاصل کیاجاسکے ۔ ساتھ ہی ساتھ ایسی منصوبوں کے اختراع کے دوران سامنے آنے والی مخالف چنوتیوں کا مقابلہ کرتےہوئے منصوبے کو تیزرفتارسے پوراکیاجاسکے ۔ ریاست اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی مدد کے لئے جل جیون مشن کے تحت تشکیل نوکے مشورے طلب کئے گئے تھے ، تاکہ دیہی علاقوں میں سماجی سطح پر وافرمقدارمیں مناسب کوائلٹی کا پینے کا پانی فراہم کرایاجاسکے ۔ اس مشن کے عمل درآمد میں مختلف قسم کے چیلنجوں کا سامنا کرپڑرہاہے جس میں پانی کے وسائل کے ذخیروں میں نابرابری ، پانی کی کوائلٹی کو درپیش چیلنج صفائی ستھرائی کے شعبے کے ساتھ انضمام اور گدلے پانی کے معاملات وغیرہ شامل ہیں ۔
ان چیلنجوں سے نمٹنے اورفیلڈ کی سطح کی اختراعی ٹکنالوجی کی سفارش کرنے کے لئے نیتی آیوگ کے ارکان کے ساتھ حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیرکی قیادت میں سائنس وتکنالوجی محکمے ،بائیوتکنالوجی محکمے ، سی ایس آئی آر، ڈی آرڈی او ، نیری ، آئی آئی ٹی ، سمندری ٹکنالوجی کے قومی ادارے ، اورریاستوں وغیرہ کی ایک کثیر رخی تکنیکی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔ کمیٹی نے فیلڈ کی سطح کے طریقے فراہم کرنے کے لئے سائنس اورٹکنالوجی کے استعمال پرتوجہ دی ۔ اس سے ریاستوں ومرکز کے زیرانتظام علاقوں میں عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو مدد ملے گی ۔
درخواستوں کے انتخاب کے لئے دومرحلے والا ایک اسکریننگ عمل شروع کیاگیا ۔ موصولہ 87درخواستوں میں سے ٹکنالوجی کے آن لائن استعمال کی بنیادپر تکنیکی یونٹ کے ذریعہ ابتدائی طورپر ان درخواستوں کا انتخاب کیاگیا۔ دوسرے مرحلے میں منتخب درخواستوں کے ذریعہ آن لائن ایک تفصیلی پریزنٹیشن دے کر سوال نامے کے طورپر ردعمل معلوم کیاگیا۔ یہ دوسرا مرحلہ کووڈ 19لاکھ ڈواؤن اورسفرپرپابندی کی وجہ سے فیلڈ کاتخمینہ لگاتے ہوئے منعقد کیاگیا۔ کمیٹی نے تکنالوجی سے متعلق 10درخواستوں پر غوروخوض کیاجن میں سے 5درخواستوں کی سفارش کردی گئی ۔