16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے ہریانہ کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی

Urdu News

جل شکتی کےمرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہر لال کھٹّر کے ساتھ ہریانہ میں جل جیون مشن کے نفاذ کے متعدد پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے ذریعے یہ کام پچھلے تین مہینوں سے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےساتھ صلاح ومشورہ کرکے کیے جارہے بڑے اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے کیاجارہا ہے۔ جس میں ریاستوں میں پانی کی سپلائی کے منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا تاکہ گاؤں کے گھروں میں نل کنکشن فراہم کیے جاسکیں۔ حکومت ہند ریاستوں کی شراکت داری کے ساتھ ملک کے ہر ایک دیہی کنبے کو کام کرنے والے گھریلو نل کنکشن(ایف ایچ ٹی سی)یقینی بنانے کیلئے فلیگ شپ پروگرام ‘‘جل جیون مشن’’ لاگو کررہی ہے جس میں کفایتی خدمات ڈیلیوری کی بنیاد پر باقاعدگی کے ساتھ اور طویل مدتی انداز میں مقررہ اور مناسب مقدار میں پینے کا پانی فراہم کرنے کا بندوبست ہے جس سے ان کی زندگی کے معیار میں بہتری ہوگی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ موجودہ کووڈ-19 حالات کے دوران ترجیحی بنیاد پر دیہی گھروں میں نل کنکشن فراہم کیا جائے تاکہ دیہی لوگوں کو عوامی نلوں سے پانی لانے میں دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ ریاست کے سبھی گھروں میں 2022 تک نل کنکشن فراہم کرادیے جائیں گے۔ دیہی علاقوں میں سبھی بستیوں اور گاؤں کو پائپ لائن کے ذریعے پانی کی سپلائی کی جائے گی تاکہ غریب اور حاشیے پر رہنے والے افراد کو گھر کے احاطے میں نل کنکشن حاصل ہوسکے۔ ہریانہ 2024 کے قومی نشانے سے پہلے 2022 تک 100فیصد کووریج کی اسکیم بنارہا ہے۔ ایسا کرنے سے ہریانہ ہر دیہی گھر میں نل کنکشن فراہم کرنے کے اہم ہدف کو پورا کرنے والے سرفہرست ریاستوں میں سے ایک ہوگا۔

ہریانہ ریاست میں 28.94 لاکھ دیہی کنبوں میں سے 18.83 لاکھ (59.36 فیصد) کنبوں کو پہلے ہی ایف ایچ ٹی سی فراہم کیاجاچکا ہے۔ بقیہ 10.11 لاکھ گھروں میں سے ہریانہ کی 21-2020 کے دوران 7 لاکھ گھروں میں نل کنکشن دینے کامنصوبہ ہے۔ رواں برس کے دوران ریاست کُل 6987 گاؤں میں سے ایک ضلع اور 2898 گاؤں کو 100فیصد کووریج کا منصوبہ بنارہا ہے۔

21-2020 میں 289 کروڑ روپئے مرکزی فنڈ دستیاب  ہے اور ریاست کے حصے سمیت جل جیون مشن کیلئے 760 کروڑ کی دستیابی یقینی ہے۔ ریاست فزیکل اور مالیاتی کارکردگی کی بنیاد پر اضافی رقم مختص کیے جانے کا حقدار ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ کو پی آر آئی کو پندرہویں مالیاتی کمیشن کے گرانٹس کے تحت 1264کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں اور اس کا 50فیصد پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کیلئے استعمال کیاجانا ہے۔ مرکزی وزیر نے وزیراعلیٰ سے گزارش کی کہ وہ اس رقم کاگاؤں میں پانی کی سپلائی، گرے واٹر بندوبست اور سب سے اہم پانی کی سپلائی کے منصوبوں کے طویل مدتی آپریشن اور رکھ رکھاؤ کیلئے استعمال کریں۔

مرکزی وزیر نے وزیراعلیٰ سے گاؤں کی پنچایت کی ایک سب کمیٹی کی شکل میں دیہی پانی اور صفائی ستھرائی کمیٹی / پانی کی کمیٹیوں کی تشکیل کرنے کی گزارش کی۔ جس میں کم سے کم 50فیصد خواتین ہوں گی جو گاؤں کی پانی کی سپلائی نظام کے منصوبے، ڈیزائن تیار کرنے، آپریشن بندوبست اور رکھ رکھاؤ کیلئے ذمہ دار ہوں گی۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سبھی گاؤں کو ولیج ایکشن پلان (وی اے پی) تیارکرنا ہوگا جس میں لازمی طور سے پینے کے پانی کے وسائل، پانی کی سپلائی کے نظام ، گرے واٹر کے دوبارہ استعمال اور آپریشن اور رکھ رکھاؤ کی ترقی میں شامل ہوں گے۔

پانچ تالاب نظام کی شکل میں مقبول عام فضلات استحکام تالابوں کے ذریعے گرے واٹر بندوبست میں ہریانہ کی پہل ستائش کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اپیل کی کہ ہر گاؤں کے گھریلو گندے پانی اور گھریلو کچرے کے بندوبست کیلئے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے تاکہ ریاست اس طرح کے صاف ستھرے گاؤں کی تعمیر کرکے ایک رول ماڈل کے طور پر اُبھرے۔

وزیراعلیٰ کے ذریعے شروع کیا گیا پی ایچ ای ڈی کا ڈیش بورڈ ایک متحرک پلیٹ فارم ہے جس میں ریئل ٹائم کی بنیاد پر گاؤں، نل کنکشن، مالی پیش رفت وغیرہ کی تفصیلات کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ شفافیت والے اور جوابدہی کو یقینی بنانے کی ایک عمدہ مثال ہے۔

کووڈ-19 وبا کے حالات کے دوران دیہی علاقوں میں گھریلو نل کنکشن فراہم کرنے کی کوششوں سے یقینی طور پرخواتین اور لڑکیوں کی سخت مشکلات کو کم کرکے ان کی زندگی میں بہتری آئے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More