17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جل شکتی کے وزیر اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے، اترپردیش میں پانی اور صفائی ستھرائی کے شعبے کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنو میں اس غرض سے ملاقات کی کہ مشترکہ  طور پر ریاست میں آبی اور صفائی ستھرائی پروگراموں کے شعبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے سکریٹری جناب پرمیشورن ایّر ، آبی وسائل کے محکمے کے سکریٹری جناب یوپی سنگھ سمیت سینئر مرکزی سرکاری افسران  اس موقع پر موجود تھے۔

نظرثانی میٹنگ میں ریاستی حکومت کے وزراء اور ریاست کے سینئر افسران نے بھی حصہ لیا۔ اترپردیش کے تمام تر ضلع کلکٹر حضرات ویڈیو کانفرنس کے توسط سے اس میٹنگ سے مربوط رہے۔

جائزہ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب شیخاوت نے وزیر اعلیٰ موصوف کو ریاست میں صفائی ستھرائی کے کام کو اپنی مضبوط قیادت میں آگے بڑھانے کیلئے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اترپردیش نے سوچھ بھارت مشن کے تحت مثالی پیش رفت حاصل کی ہے اور ایک ریکارڈ مدت میں او ڈی ایف یعنی کھلے میں رفع حاجت  سے مبرا ریاست بن گئی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ موصوف سے گزارش کی کہ وہ ریاست میں ترجیحاتی بنیادوں پر او ڈی ایف گاؤوں کی تصدیق کا کام مکمل کریں۔

میٹنگ کے دوران اترپردیش میں 50 نمامی گنگے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اسی دوران پانی کی صفائی کرنے والے پچاس پروجیکٹوں پر بھی نظرثانی کی گئی۔ وزیرموصوف نے ضلع کلکٹر حضرات سے کہا کہ وہ مشن کے طرز پر ان پروجیکٹوں کی تکمیل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے نشانے مقرر کریں۔ ریاستی افسران نے انہیں یقین دلایا کہ وہ جاری نمامی گنگے پروجیکٹوں کے تیز رفتار نفاذ پر فوری کارروائی کریں گے اور اس میں کان پور میں جاج مئو والا کام بھی شامل ہے۔ پروجیکٹوں پر اگلی نظرثانی تین مہینوں کے بعد گنگا پروجیکٹ لوکیشن پر عمل میں آئے گی۔

جناب شیخاوت نے ریاست میں پینے کے پانی کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور وزیراعلیٰ موصوف کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت سب کے لئے پائپ کے ذریعے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے عہد بند ہے۔

جل شکتی ابھیان ، آبی تحفظ سے متعلق ایک مہم ہے اور اس کا آغاز ملک بھر میں پانی کی قلت کے شکار اضلاع میں کیا گیا ہے اور بیشتر اضلاع اترپردیش کے ہیں۔ ابھیان کے تحت مرکزی وزیر نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ ضلع کلکٹر حضرات کو اترپردیش کے پانی کی قلت  والے اضلاع میں آبی تحفظ کے لئے ہدایات جاری کریں تاکہ وہ مرکزی حکومت کے افسران کے ساتھ ملکر اس سلسلے میں کوششیں کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے سینئر افسران کی ٹیم مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر 35  ایسے منتخب اضلاع میں کام کرے گی جہاں پانی کی قلت ہے۔ ساتھ ہی ساتھ جل شکتی ابھیان کے تحت یہ ٹیمیں اترپردیش کے 139 علاقو ں میں بھی کام کریں گی۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے ریاست کی او ڈی ایف حیثیت کو برقرار رکھنے کے تئیں اپنی عہد بندگی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ریاست او ڈی ایف سے آگے بڑھ کر او ڈی ایف + کی جانب قدم بڑھائے گی اور اس کے لئے  ٹھوس فضلہ انتظام اور رقیق فضلہ انتظام عمل میں لایا جائیگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت 2024 تک اس امر کو یقینی بنائے گی کہ پوری ریاست محفوظ طریقے سے حیاتیاتی لحاظ سے سڑ،گل جانے والے ٹھوس فضلے، پلاسٹک فضلے، انسانی فضلے کی گاد اور گھریلو کوڑا کرکٹ اور مستعمل پانی کو ٹھکانے لگانے کا ایک باقاعدہ انتظام کرسکے۔ انہوں نے جل شکتی ابھیان کے ساتھ اپنی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More