16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جمعیت علما ئے ہند کے لیڈروں کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

Leaders of Jamiat Ulama-i-Hind call on PM
Urdu News

نئی دہلی، مئی،  جمعیت علما ئے ہند کی سربراہی میں مسلم طبقے کے 22 لیڈروں نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال نے کہا کہ پوری دنیا  آج ہندستان کی طرف دیکھ رہی ہے اور یہ ہندستانی معاشرے کے سبھی طبقوں  کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندستان کو آگے لے جائیں ۔ وفد کے لیڈروں نے جناب  ڈوبھال کی اس بات سے اتفاق کیا ۔ انہوں  نے کہا کہ وزیراعظم کے سب کا ہاتھ سب کا وکاس  کے نعرے کے بعد مقصدیہ ہونا چاہئے کہ ملک کو آگے  کی طرف  لے جایا جائے ۔ وزیراعظم کے وژن (سوچ) کی ستائش کرتے ہوئے وفد کےممبروں نے امید ظاہر کی کہ ملک گیر اعتماد جو   کہ عوام نے وزیراعظم  پر کیا ہے ، وہ معاشرہ  کے سبھی طبقوں کی خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم طبقہ ہندستان کی تعمیر  میں مساوی شراکت دار بننے کا خواہاں ہے  ۔  اس بات کا ذکر کرتے ہوئے   کہ دہشت گردی ایک بڑا چیلنج ہے، انہوں نے اس سے اپنی پوری  قوت   کے ساتھ  لڑنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  یہ مسلم طبقے کی ذمہ داری  ہے کہ کسی بھی حالت میں کسی کو بھی ملک کی سلامتی یا ترقی سے  سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہ دیں  ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم طبقہ ہندستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

کشمیر  وادی میں صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وفد کے ممبران نے کہا کہ صرف وزیراعظم نریند رمودی ہی اس معاملے کو حل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے طلاق ثلاثہ کے معاملے پر وزیراعظم کے موقف کی ستائش کی۔ وفدکے ممبران نے ، جن کا تعلق  تعلیمی  اداروں سے تھا، کیش لیس   لین دین/ اسٹارٹ اپ  ، ہیکتھن  جس کا انعقاد حال ہی میں  نیتی آیوگ کے ذریعہ کیا گیا ہے ، حکومت کے اقدامات کے تناظر میں ان کے اداروں کے ذریعہ کی گئی  پیش رفت کا بھی ذکر کیا ۔

وفد نے مرکزی   حکومت کے تحت اقلیتوں کے لئےفلاحی اسکیموں کے نفاذ کی بھی تعریف کی ۔ وفد کے  ممبران کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کی سب سے بڑی مضبوطی ہم آہنگی اور میل ملا پ  ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے    کہ حکومت  شہریوں میں کسی طرح کا کوئی امتیاز نہیں کرتی۔ وزیراعظم نےکہا کہ  ہندستان کی خصوصیت اس کی کثر ت میں وحدت    ہے۔ انہوں نے  کہا کہ  ہندستان میں نئی نسل کو اس بات کی ہرگز  اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ وہ بڑھتی ہوئی عالمی دہشت گردی کا شکار بنے۔

طلاق ثلاثہ پر وزیراعظم نے اس بات کو دوہرایا کہ مسلم طبقے کو اس مسئلے کو سیاسی رنگ دینے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہئے۔  انہوں نے وفد کے لیڈروں سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں  اصلاح کی ذمہ داری لیں۔

وفد کے ممبروں  میں مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری جمعیت علما ہند کے صدر مولانا  محمود اے۔ مدنی ،جمعیت علما ہند کے جنرل سکریٹری  ڈاکٹر ظہیر قاضی، صدر انجمن اسلام  ممبئی  پروفیسر اخترالواسع  اور مولانا  بدرالدین اجمل شامل تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More