16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں و کشمیر خطے میں محکمۂ انکم ٹیکس نے مزید تلاشی مہم چلائیں

Urdu News

نئی دہلی، محکمۂ انکم ٹیکس 28؍ مارچ 2019 کو سری نگر اور اس کے نواحی علاقوں میں واقع 5 مزید احاطوں میں تلاشی مہم چلائیں۔ دو گروہوں نے مقامی افسران کے ساتھ ملی بھگت کر کے سری نگر میں دکانوں، عمارتوں اور زمین میں غیر مطلوبہ عناصر اور خفیہ آمدنی کے لئے سرچ مہم چلائیں۔

تلاشی مہم میں پایا گیا ہے کہ سری نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ سبزی اور پھل فروشوں کی بازآبادکاری کے لئے 76 دکانوں کی تعمیر کی گئی تھی، جو بارسوخ اورنقدی سے مالا مال خلل ڈالنے والوں کو بھاری منافع (پریمیم) پر بیچی گئیں۔ مذکورہ محکم نے جن لوگوں کو تلاشی مہم میں  پکڑا ہے، ان میں سے ایک شخص بٹ مولا سبزی فروش یونین کا خود اعلانیہ سربراہ ہے۔ ا س لین دین میں استعمال کئےجانے والے کالے د ھن کا حجم اور نسبت چونکا دینے والا ہے۔ یہ پایا گیا ہے کہ بازار کی پہلی منزل پر واقع چار دکانوں کو خود اعلانیہ چیئرمین نے ایک شخص کو 1.09 کروڑ روپے میں بیچا ہے۔ اس شخص نے چیک  کے ذریعہ 9 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے، جبکہ ایک کروڑ روپے کی رقم بے حساب نقدی کی شکل میں ادا کی گئی ہے۔

اس کالے دھن سے نیز دیگر ریئل اسٹیٹ لین دین سے اس چیئرمین نے نیو فروٹ کامپلیکس ، پرمپورا میں ایک تین منزلہ بجٹ ہوٹل کم شاپنگ کامپلیکس کی تعمیر کی۔

دوسری سرچ مہم میں انکشاف ہوا ہے کہ ناجائز قبضے کے تحت تقریباً 86 کنال زمین مقامی بارسوخ افراد کو بہت اونچی قیمت پر بیچی گئی تھی۔ اس سودے کا  لین دین یا تو پوری  طرح سے یا بڑے پیمانے پر خفیہ نقدی میں کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں متعدد اقرار نامے، پکڑے گئے ہیں اور انہیں ضبط کر لیا گیا ہے، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حساب رسید کے بدلے زمین پر قبضہ دیا جا رہا ہے۔ مذکورہ ٹیکس چور نے  اس طریقے سے حاصل کی گئی رقم سے ایک اسکریپ اور پلاسٹک کرشنگ یونٹ قائم کیا ہے۔ اس یونٹ میں سرمایہ لگانے کے ساتھ ساتھ اس سے موصولہ آمدنی کو پوری طرح سے ٹیکس کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے۔

کل ملا کر، 28؍ مارچ 2019 کو کی گئی تلاشی مہم سے سری نگر اور اس کے آس پاس ک ے علاقوں سے 19 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر منقولہ اثاثوں کا لین دین ہوا اور اس میں 11 کروڑ سے زیادہ کالے دھن کا لین دین کیا گیا ۔

ان تلاشی مہمات میں پکڑے گئے کسی بھی شخص نے انکم ٹیکس ریٹرن نہیں بھرا ہے۔ ٹیکس چوری کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے کے جرم میں کرمنل مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More