9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں و کشمیر میں یاترا کے دوران حملے کا خطرہ

Urdu News

نئی دلّی ، امور داخلہ کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ شری امر ناتھ جی یاترا کی سکیورٹی کو مستحکم کرنے کی خاطر جموں و کشمیر کی ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کی مدد سے ہر ممکن بندوبست کئے ہیں اور اضافی فورس تعینات کی ہے ۔ البتہ 1990 ء سے 2017 ء ( اب تک ) تک شری امر ناتھ جی یاتراؤں پر 36 دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں ، جن میں 53 یاتری ہلاک اور 167 یاتری زخمی ہوئے ۔

ہر سال شری امر ناتھ جی یاترا کی مدت اور اس کے وقت کا تعین شری امر ناتھ جی شرائن بورڈ کے ذریعہ کیا جاتا ہے ۔ اس یاترا کے جاری رہنے کی مدت کا تعین ایک طرف گزری ہوئی سردی کے موسم میں برف باری کی شدت اور دوسری جانب رکشا بندھن کی تاریخ سے کیا جاتا ہے ۔ کیونکہ رکشا بندھن کی تاریخ کو یہ یاترا روایتی طور پر اختتام پذیر ہوتی ہے ۔ اس لئے یاترا کی مدت ہر سال الگ الگ ہوتی ہے ۔ 2017 ء میں یہ یاترا 29 جون کو شروع ہوئی اور یہ رکشا بندھن کے دن یعنی 7 اگست کو ختم ہو گی ۔ اس طرح 2017 ء میں یاترا 40 دن تک چلے گی ۔ البتہ 2016 ء میں یہ یاترا 2 جولائی کو شروع ہوئی تھی اور 18 اگست کو رکشا بندھن کے دن ختم ہوئی تھی ۔ اس طرح 2016 ء میں یہ یاترا 48دن تک جاری رہی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More