17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے چیئر مین نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دلّی: جموں و کشمیر   پی ایس سی ( پبلک سروس کمیشن )   کے نئے مقررہ  چیئرمین بی آر شرما نے  آج  یہاں عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی ۔

          1984 بیچ کے آئی ایس افسر جناب بی آر شرما   کا تعلق  جے اینڈ کے کیڈر سے ہے اور وہ  مرکزی حکومت  میں ڈیپوٹیشن سے پہلے  گذشتہ  ریاست جموں و کشمیر  کے چیف سکریٹری  تھے ۔ بعد میں انہیں   ایس ایس سی کا چیئرمین  مقرر کیا گیا تھا   اور  ریٹائرمنٹ کے بعد مزید  دو سال کے لئے   تعینات کیا گیا تھا ۔ حال ہی میں جناب شرما نے عملے اور تربیت کے محکمے  ( ڈی او پی ٹی ) سے درخواست کی تھی کے انہیں ایس ایس سی  کے چیئرمین کے عہدے سے  سبکدوش کیا جائے ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  جناب بی آر شرما کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے  جموں و کشمیر  کے مرکز  کے  زیرِ انتظام علاقے میں مختلف اسامیوں کے لئے بھرتی کے عمل کو  جلد از جلد شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر  کے مرکز کے زیرِ انتظام نئے علاقے کے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے  جناب شرما کی  بڑی ذمہ داریاں ہیں ، جس کے لئے ، اُن کے پاس   طویل انتظامی تجربہ اور جموں و  کشمیر  کے بارے میں  معلومات  بہت مدد گار ثابت ہوں گی ۔

          جناب شرما نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو  ، اُن کی مدد اور رہنمائی کے لئے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے  ایس ایس سی کے چیئرمین کے عہدے کی مدت کے دوران   انتخابی عمل  اور دیگر امور سے متعلق   اہم فیصلوں   کے لئے   انہیں مشورہ دینے پر وزیر موصوف کا شکریہ ادا  کیا ۔

          جناب شرما نے  ایس ایس سی کے تحت  سلیکشن کے مختلف  عمل کے بارے میں تازہ صورت حال  سے مطلع کیا ، جو  کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے متاثر ہوا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ    ایس ایس سی کے چیئرمین کے اہم  عہدے پر  خدمات انجام دینا  ، خاص طور پر  ایک ایسے وقت میں  ، جب کہ حکومتِ ہند  زیادہ سے زیادہ شفافیت  اور  سلیکشن کے عمل میں  مقصدیت پر  زور دے رہی ہے   ، اُن کے لئے ایک  بڑے اعزاز کی بات ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More