16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں و کشمیر 100 دن میں ہر اسکول اور آنگن واڑی سینٹر میں پائپ کے ذریعے پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کو پورا کرنے کے لئے تیار

Urdu News

          بچے ہر ملک کا مستقبل ہوتے ہیں  اور پینے کا صاف پانی  اور صفائی ستھرائی  ، اُن کے فروغ اور  جامع ترقی  کے لئے  ضروری ہے ۔  جل شکتی کی وزارت نے  2 اکتوبر ، 2020 ء کو   وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کے ویژن اور  اُن کی ہدایت کے تحت   پورے ملک کے اسکولوں  اور آنگن واڑی مرکزوں میں  پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے  کی خاطر  100 دن کی مہم  کا آغاز کیا ہے  ۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر   ان تمام اداروں میں  مہم کی مدت  کے اندر   پینے کا صاف پانی فراہم کرکے  وزیر اعظم کے ویژن کو  پورا کرنے  کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ  اسکول دوبارہ کھلنے پر   بچوں کو   پینے  ، ہاتھ دھونے اور بیت الخلاء میں استعمال کے لئے پائپ کے ذریعے صاف پانی   حاصل ہو سکے   ۔

          ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جل جیون مشن ( جے جے ایم ) کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا   سال کے بیچ میں   جل شکتی کی وزارت کی  قومی جل جیون مشن ٹیم  نے ویڈیو  کانفرنسنگ کے ذریعے   جائزہ لیا ، جس میں   ریاستیں  / مرکز کے زیر انتظام علاقے  دیہی گھروں میں   نل کے پانی  کے کنکشن   اور  ادارہ جاتی نظام  قائم کرنے  اور سبھی کا احاطہ کرنے  کے بارے میں  موجودہ صورت حال کو پیش کیا ۔  جموں و کشمیر نے    مرکز کے زیر انتظام علاقے  میں   جے جے ایم کے نفاذ   میں پیش رفت  کے بارے میں آج اپنی رپورٹ پیش کی ۔

          مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر   میں 18.17 لاکھ مکان ہیں ، جن میں 8.38 لاکھ  ( 46 فی صد ) میں پہلے ہی نل  کے پانی کا کنکشن فراہم کیا جا چکا ہے ۔   مرکز کے زیر انتظام علاقہ کو ، اِس مالی سال کے لئے جے ایم ایم کے تحت مرکز کے حصے کے طور پر   681.77 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔   مرکز کے زیر انتظام علاقہ مالی  اور کام کی بنیاد پر مزید   رقم مختص کئے جانے کا اہل ہے ۔  مرکز کے زیر انتظام علاقہ24-2023 ء کے قومی ہدف سے کافی پہلے دسمبر، 2022 ء تک صد فی صد گھروں کا احاطہ کرنے  کا منصوبہ رکھتا ہے  ۔  ایسا کرکے جموں و کشمیر  تمام دیہی گھروں میں  نل کے ذریعے پانی کا کنکشن فراہم کرنے  کا ہدف پورا کرنے کی ایک مثال قائم کرے گا ۔

          جموں و کشمیر نے  4038 گاؤوں کے لئے ولیج ایکشن پلان ( وی اے پی ) کو قطعی شکل دے دی ہے ۔  وی اے پی میں  استحکام  کی سورس ، پانی کی سپلائی ، گندے پانی کا بندوبست  ، اسے چلانے اور دیکھ ریکھ   جیسی  چیزیں  شامل ہیں ۔  یہ منصوبہ بندی  سب سے نچلی سطح تک یعنی گاؤں / گرام پنچایت تک کی گئی ہے تاکہ   سورس  کے استحکام   واٹر ہارویسٹنگ   ، پانی کا ری چارج ، گندے پانی کی صفائی اور گندے پانی کا بندوبست  وغیرہ  کو   مستحکم طریقے سے انجام دیا جا سکے ۔ اس کام کو   ایم جی نریگا  ، 15 ویں مالی کمیشن کی گرانٹ  برائے پی آر آئی ، ایس بی ایم ( جی  ) ، سی ایس آر فنڈ ،  لوکل ایریا  ڈیولپمنٹ فنڈ وغیرہ کو   منصفانہ طور پر  استعمال کیا جا سکے گا ۔

          گاؤں کی سطح پر پانی اور صفائی ستھرائی کی کمیٹی کی تشکیل پر زور دیا گیا ہے تاکہ  مقامی گاؤں کی برادری / گرام پنچایت  یا  اس کی ذیلی کمیٹی کو   گاؤوں میں پانی کی سپلائی کے بندوبست اور  دیکھ بھال کے نفاذ اور منصوبہ بندی میں شامل کیا جا سکے تاکہ  پانی کی سپلائی کےنظام کو  طویل مدت تک  برقرار رکھا جا سکے  اور دیہی علاقوں میں  پینے کے پانی  کی کفالت  کی جا سکے ۔  مرکز کے زیر انتظام علاقے سے   گرام پنچایت  کے کارکنوں کو   تربیت دے کر  ، اُن کی صلاحیت سازی  کے لئے  کہا گیا ہے  اور ان کے ساتھ  دیگر فریقوں کی صلاحیت سازی  اور تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ گاؤں کی سطح پر  تربیت یافتہ  انسانی وسائل  حاصل ہو سکے  ، جو  پانی کی سپلائی کے نظام   میں ٹوٹ پھوٹ   کی دیکھ بھال کرنے  اور اس نظام کو نافذ کرنے میں بہت مدد گار ہوں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More