19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں کشمیر کے کرگل میں بیارس دراس میں ڈیڑھ میگاواٹ کا چھوٹا پن بجلی پروجیکٹ

Urdu News

نئی دہلی، جموں کشمیر کے کرگل میں بیارس دراس میں 1.5 میگا واٹ صلاحیت کا ایک چھوٹا پن بجلی پروجیکٹ (ایس ایچ پی)4 نومبر 2017 کو شروع کیا گیا۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت 17 کروڑ ہے جو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے فنڈ سے ادا کی گئی ہے اور یہ وزیراعظم کے لداخ قابل تجدید توانائی پہل (ایل آر ای آئی) کے تحت شروع کیا گیا پہلا پروجیکٹ ہے۔

یہ پلانٹ کرگل میں دراس شہر کو بجلی فراہم کرے گا جو بھارت میں سب سے زیادہ ٹھنڈے مقامات میں سے ایک ہے۔ بیارس ایس ایچ پی کی بجلی تقریباً ایک ہزار کنبوں کی عام بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہوگی جس سے انہیں انتہائی سردی کے موسم میں کافی آرام مل سکے گا۔یہ پروجیکٹ کرگل قابل تجدید توانائی کے فروغ کی ایجنسی (کے آر ای ڈی اے) کے ذریعہ لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More