15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جمو ں وکشمیر کے 50 اسکولی بچوں پر مشتمل ایک گروپ نے وزیر داخلہ اور وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے یوتھ ایکسچینج پروگرام یعنی ’وطن کو جانو ‘پروگرام کے تحت جموں وکشمیر سے آئے ہوئے 50 اسکولی بچو ں کے ایک گروپ سے ملاقات کی ہے۔ کٹھوعہ ضلع سے آئے ہوئے بچوں میں سات لڑکیاں بھی شامل ہیں اور یہ ایک تفریحی ٹور پر ہیں جس کا اہتمام جموں وکشمیر پولیس نے نئی دہلی ، آگرہ  اور جئے پور کیلئے کیا ہے۔ شمال مشرقی خطے کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ  عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی اُمور ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ان بچوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہوں نے قومی خطہ راجدھانی میں متعدد تاریخی مقامات کی سیر کی ہے اور ملک کے مالامال اور تاریخی ورثے کا ملاحظہ کیا ہے ۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت میں مالامال ثقافتی ،مذہبی  اور تنوع موجود ہے۔  وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کسی مخصوص نظریے سے متاثر ملک کے بجائے دنیا کا سب سے بڑا سیکولر جمہوری  ملک بن کر اُبھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کثرت میں وحدت اس ملک کی انفرادیت ہے اور ہم ترقی کے عمل میں بھی اتحاد کے کردار کا ملاحظہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سفر کے ذریعے بچے جدید بھارت کے ترقیاتی عمل کا ملاحظہ کرسکیں گے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے بچوں  سے کہا کہ وہ اپنے تجربات کو واپس جاکر اپنے دوستوں اور رشتہ داروں  کے ساتھ ساجھا کریں ۔انہیں  اپنی ریاست پہنچنے پر امن اور خیرسگالی کے پیغام کو عام کرنا چا ہئے۔ وزیر موصوف نے ان بچوں کے تابناک و خوشحال مستقبل کی تمنا کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں دو مواقع پر کٹھوعہ  کا ذکر کیا تھا اور اس ضلع میں ترقی کے قابل ذکر اقدامات کاحوالہ دیا تھا۔ پہلا حوالہ ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ‘اسکیم  سے متعلق تھا اور دوسرے موقع پر انہوں نے ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کا ذکر کیا تھا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ضلع کٹھوعہ اب ایک میڈیکل کالج اور انجینئرنگ کالج کا حامل ضلع  بن گیا ہے اور یہ پہاڑی ضلع ریل کے نقشے پر بھی آگیا ہے۔ جلد ہی  اس ضلع میں ایک سیڈ پروسیسنگ پلانٹ یعنی بیج کی ڈبہ بندی کا پلانٹ اور ایک بایوٹیک پارک قائم کیا جائیگا۔

اس موقع پر وزارت داخلہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

وزارت داخلہ ’وطن کو جانو‘ نام کے پروگرام کا اہتمام کرتی آئی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں اور بچوں کو ملک کے دیگر حصوں میں رونما ہورہی ثقافتی و سماجی- اقتصادی ترقیات سے  واقف کرایا جائے۔ ایسے نوجوان اور بچے جو کمزور طبقے سے متعلق ہوں اور ساتھ ہی ساتھ دہشت گردی کا شکار بھی ہوئے ہوں، انہیں اس مقصد کیلئے شناخت کیا گیا ہے۔ حکومت نے منصوبہ وضع کیا ہے کہ ملک بھر کے مختلف شہروں کے لئے ،اس پروگرام کے تحت6000 بچوں کو اسپانسر کیا جائے ۔ گزشتہ برس 1500 بچے ایسے تھے جنہیں تفریحی سفر کے تحت بھارت درشن کرایا گیا تھا ، اس لحاظ سے اس سال اس تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More