15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جمہوریہ پرتگال کے قومی دن کے موقع پرصدرجمہوریہ ہن کا پیغام

पुर्तगाल गणराज्य के राष्ट्रीय दिवस की पूर्व संध्या पर भारत के राष्ट्रपति का संदेश
Urdu News

  دہلی، ۔جون:صدرجمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے جمہوریہ پرتگال کے قومی دن (10جون ،2017)کے موقع پرپرتگال کی حکومت اور عوام کو مبارکباد اورہدیۂ تہنیت پیش کی ہے ۔

          پرتگال کے صدرجناب مارسیلو ری بیلو ڈی سوزا کے نام اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ ہند نے کہاہے کہ حکومت ہند ، ہندوستان کے عوام اورمیں خود اپنی جانب سے آپ کے قومی دن کے موقع پر گرم جوشانہ مبارکباد اور ہدیۂ تہنیت پیش کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے ۔

          بھارت اور پرتگال کے مابین ثقافتی اورتاریخی روابط اورگرم جوشانہ و دوستانہ تعلقات استوار رہے ہیں ۔ ہمارے باہمی تعلقات کو اس سال ماہ جنوری میں پرتگال کے وزیراعظم انٹونیوکوسٹا کے بھارت کے دورے سے مزید استحکام حاصل ہواہے ۔ ہمیں توقع ہے کہ ہمارے دونوں ممالک اس استحکام کو مزید ترقی دینے کے لئے مل جل کرکام کریں گے ۔

          عالی جناب آپ اپنی ذاتی صحت اور خیروعافیت نیزپرتگال کے دوست عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لئے میری نیک تمنائیں قبول فرمائیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More