نئی دہلی، یکم مئی، جناب اجے ترکے نے آج نئی دلی میں خواتین اور اطفال ترقیات کی وزارت (ڈبلیو سی ڈی) کے سکریٹری کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔ موصوف مدھیہ پردیش کے 1987بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ انہوں نے جنا ب ربیندرا پنور کی جگہ لی ہے، جو سن رسیدگی کی عمر کو پہنچنےکےبعد گزشتہ روز سبکدوش ہو گئے ہیں۔ سکریٹری کے طور پر عہدہ سبنھالنے سے قبل جناب اجے ترکے اسی وزارت میں خصوصی سکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت، حکومت ہند ، کے تحت اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ 2017 میں خواتین اور اطفال ترقیات کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری کےطور پر ذمہ داری سنبھالنے سے قبل وہ اسی عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے 2004سے2009کےدوران وزارت دفاع میں ڈائرکٹر اور جوائنٹ سکریٹری کے طور پر بھی ڈپوٹیشن پر خدمات انجام دی ہیں۔
اس کے علاوہ موصوف مدھیہ پردیش میں انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے آفیسر کے طور پر مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔