15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب اشونی کمار چوبے نے 11ویں بین الاقوامی ڈینٹل اسٹوڈنٹس اور

Urdu News

نئی دہلی، صحت اورخاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں ڈینٹل اسٹوڈنٹس ویلفیئرایسوسی ایشن آف انڈیا اور ڈینٹل سرجن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ذریعے اہتمام شدہ 11ویں بین الاقوامی ڈینٹل اسٹوڈنٹس اور 5ویں ڈینٹل سرجن کانفرنس کا افتتاح کیا۔ ماحولیات، جنگلات اور تبدیلیٔ آب و ہوا کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے بھی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ جناب چوبے نے ڈینٹل اسٹوڈینٹس اور ڈینٹل سرجنس سے اپیل کی کہ وہ ملک میں منہ کی صفائی  اور منہ سے متعلق بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ انہوں نے ڈینٹل اسٹوڈنٹس کو سال میں 15 دن کے لئے دیہی علاقوں میں کام کرنےکا حلف دلایا۔

اپنے خطاب میں جناب چوبے نے کہا کہ حکومت ، ملک میں ڈینٹل کالجوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں سے کوالٹی خدمات فراہمی کو یقینی بناناچاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینٹل کونسل، ان خدمات کے معیار کی نگرانی اور اضافے میں اہم رول ادا کر سکتی ہے۔

جناب چوبے نےمزید کہا کہ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آیوشمان بھارت –پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی)کا آغاز کیا، جس کے تحت ہر سال ہرکنبے کو پانچ لاکھ روپے کے صحت بیمہ فراہم کرنےکا نظریہ ہے اور اس سے 50کروڑلوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا اور یہ دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ہے۔ ان خدمات میں 1300پروسیزر شامل ہیں، جن کے تحت اسپتال میں بھرتی سے پہلے ، بھرتی کے بعد تشخیص (مختلف جانچیں) ، ادویات وغیرہ کا احاطہ کیا گیا ہے اور مستفدین، سروس پرووائڈرس کے ذریعے ملک میں کسی بھی جگہ ، کسی بھی ریاستی سرحد میں صحت خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ آیوشمان بھارت، پرائمری، سکنڈری اور تیسری سطح پر ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر (ایچ ڈبلیو سی) تک رسائی کے ذریعے سب کے لئے صحت کے پہلو کے تحت پروموٹو، روک تھام، علاج و معالجہ اور بازآبادکاری کی جانب ترقی کےلئے جناب پربھو نے ڈینٹل سرجنس کی ان کے تعاون کےلئے عزت افزائی کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More