28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب امت شاہ شمالی زونل کونسل کی 29ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، امور داخلہ کے مرکزی  وزیر جناب امت شاہ  20 ستمبر  2019 کو چنڈی گڑھ میں شمالی زونل کونسل  (این زیڈ سی)  کی 29 ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ ہریانہ کے وزیراعلی ٰ  میٹنگ کے  نائب چیئرمین اور  میزبان ہیں۔

شمالی زونل کونسل میں  ہریانہ ، ہماچل پردیش ، پنجاب اور راجستھان  کی ریاستیں ، جموں وکشمیر ، لداخ  اور  قومی دارالحکومت خطہ دہلی کے  مرکز کے زیر انتظام علاقے شامل ہیں۔ زون میں  شامل  ریاستوں کے وزرائے اعلی ٰ  دو دو  وزیروں کے ساتھ  ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹر ، چیف سکریٹری  اور  ریاستی حکومتوں  اور مرکزی حکومت سینئر عہدیدار  میٹنگ میں  شرکت کریں گے۔ کونسل کی میٹنگ میں  مرکز اور ریاستوں  سے متعلق امور، ایک یا کئی ریاستوں  کو درپیش معاملات  پر  تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس طرح زونل کونسل  مرکز اور ریاستوں اور مختلف ریاستوں  کے درمیان  تنازعات اور اختلافات   کو  حل کرنے کے لئے ایک  فورم فراہم کرتی ہے۔ زونل کونسل  میں  وسیع تر معاملات  پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے جن میں سرحدوں سے متعلق تنازعات ، سکیورٹی  ، بنیادی ڈھانچے سے متعلق  امور ، جیسے سڑک  ، ٹرانسپورٹ ، صنعت  ، پانی اور بجلی وغیرہ  ، جنگلات ، ماحولیات  ، ہاؤسنگ ، تعلیم ، خوراک کی کفالت ، سیاحت  وغیرہ   شامل ہیں۔

1957 میں  ریاستوں کی  تنظیم نو  قانون – 1956  کی دفعہ  – 15-22  کے تحت  پانچ زونل  کونسلیں  قائم کی گئی تھیں۔ مرکزی وزیر داخلہ  ان پانچ زونل کونسلوں  میں ہر  ایک کے چیئرمین ہیں اور  میزبان ریاست کے وزیراعلیٰ   (جسے ہر سال  منتخب کیا جاتا ہے )  کونسل کے  نائب چیئر مین ہوتے ہیں۔گورنر  ہر ریاست  سے دو وزیروں کو  رکن کے طور پر نامزد کرتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More