15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب اننت کمار ادے پور میں منعقد ہونے والے 18 ویں آل انڈیا وپیس کانفرنس کا افتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ حکومت پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ میں کام کاج کو کاغذات سے آزاد اور انہیں ڈیجیٹل بنانے کی غرض سے ای-ایوان اور ای-قانون ساز اسمبلی  کا آغاز کرنے جا رہی ہے ۔ ریاست اور مرکزکے  زیر انتظام خطے بالترتیب گوا اور وشاکھاپٹنم میں منعقدہ 16 ویں اور 17 ویں ویپس کانفرنس کی سفارشات پر کاروائی رپورٹ پیش کریں گے ۔

قانون سازی کی مؤثر کارکردگی کے اہم امور پر پارلیمنٹ اور قانون ساز کونسلوں کے ویپس اور مختلف ریاستوں کے پارلیمانی امور کے وزراء  راجستھان کے ادے پور میں 8 جنوری 2018 سے شروع ہونے والے دو روزہ کانفرنس کے دوران غور و خوض کریں گے ۔ کیمکلز وکیمیاوی کھاد اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب اننت کمار  18 ویں آل انڈیا وپیس کانفرنس کا افتاح کریں گے۔ اس  کانفرنس میں  دیگر امور کے ساتھ پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ میں کام کاج کو کاغذات سے آزاد اور انہیں ڈیجیٹل بنانے کی غرض سے ای-ایوان اور ای-قانون ساز اسمبلی کے آغاز پر غور کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس پارلیمانی امور کی مرکزی وزارت اور حکومت راجستھان کے زیر اہتمام منعقد کی جارہی ہے ۔ راجستھان کی وزیر اعلی محترمہ وسندھرا راجے سندھیا کانفرنس کے افتتاحی نشست کی مہمان خصوصی ہوں گی ۔

پارلیمانی امور اور اعداد وشمار و پروگراموں کے نفاذ کے وزیر مملکت جناب وجے گوئل اور پارلیمانی امور ، آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال افتتاحی نشست میں شرکت کریں گے اور کانفرنس میں مختلف نشستوں کی صدارت کریں گے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More