9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب انیل مادھو دوے کی رحلت پر نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کی تعزیت

Urdu News

نئی دہلی۔؍مئی۔نائب صدر جمہوریہ ہند اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم حامد انصاری نے ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب انیل مادھو دوے کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں جناب ایم حامد انصاری نے کہا ہے کہ جناب دوے 2009 سے راجیہ سبھا کے سرگرم اور معزز رکن تھے اور ان کی اس موجودگی کو ان کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے والا ہر شخص محسوس کریگا۔

جناب ایم حامد انصاری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’’انہیں ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب انیل مادھو دوے کی رحلت سے زبردست صدمہ لاحق ہوا ہے۔ ان کا انتقال میرے لیے ایک ذاتی خسارہ ہے ۔ جناب دوے 2009 سے راجیہ سبھا سرگرم اور معزز رُکن تھے اور جن لوگوں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے وہ تمام لوگ ان کی ا س موجودگی کو محسوس کریں گے۔

جناب حامد انصاری نے کہا ہے کہ میں ان کے کنبے ،ان کے دوستوں اور ان کے طرفداروں کو اپنی جانب سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور آنجہانی کی روح کی ابدی سکون کیلئے پورے ملک کے ساتھ دست بہ دعا گو ہوں۔ ‘‘

Related posts

9 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More