نئی دہلی۔؛ جناب رجنی کانت مشرا نے محترمہ ارچنا رام چندرن کی جگہ سشستر سیما بل (ایس ایس بی ) کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا۔ وہ 1984 بیچ کے اترپردیش کیڈر کے پولیس افسر ہیں۔ وہ سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے اتر پردیش میں مختلف ذمہ داری نبھائی ہیں۔
جناب مشرا نے سال 2002 میں سی بی آئی جوائن کیا تھا ور وہاں انہوں نے ڈی آئی جی اور آئی جی کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے سال 2013 میں بی ایس ایف جوائن کیا اور بی ایس ایف کے آئی جی /اے ڈی جی کی حیثیت سے فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر، تریپورہ اور مغربی بنگال میں ذمہ داریاں نبھائیں۔ ایس ایس بی کے ڈی جی کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں اے ڈی جی تھے۔
جناب آر کے مشرا نے 2003 میں پولیس میڈل اور 2009 میں صدر جمہوریہ پولیس میڈل حاصل کیا تھا۔