صارفین امور، خوراک اور سرکاری نظامِ تقسیم کے وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے آج بہار میں حاجی پور کے کون ہارا گھاٹ پر سابق وزیر اعظم اور جن نائک جناب اٹل بہاری واجپئی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی میٹنگ میں شرکت کی ۔ اس تعزیتی میٹنگ کے اختتام کے بعد جناب اٹل بہاری واجپئی کی راکھ کو گنگا اٹھے کون ہارا گھاٹ پر سپردِ آب کیا گیا ۔
مذکورہ تعزیتی میٹنگ سے خطاب کرتے جناب رام ولاس پاسوان نے کہا کہ جناب اٹل بہاری واجپئی کا قد ، اُن کی پوزیشن سے بھی بلند تر تھا ۔ جناب واجپئی کو ایک دور اندیش رہنما کے طور پر یاد کرتے ہوئے جناب پاسوان نے کہا کہ اُن کا بنیادی فلسفہ ‘‘ سب کا ساتھ سب کا وکاس ’’ تھا اور ان کا قد وزیر اعظم اور بھارت رتن سے بھی بلند تر تھا ۔