20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب ایس این اگروال نے ریلوے بورڈ کے نئے اسٹاف ممبر کا عہدہ سنبھالا

Urdu News

نئی دلّی: جنوب مشرقی ریلوے ، کولکاتہ کے جنرل منیجر جناب ایس این اگروال نے 20 جولائی ، 2018 کو بھارتیہ ریل کے ریلوے بورڈ کے اسٹاف ممبر اور ایکس آفیشیو سیکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے ۔

جناب ایس این اگروال جو کہ سول انجینئر ہیں ، انڈین ریلوے سروس آف انجینئرس ( آئی آر ایس ای ) ) کے 1980 کے بیچ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہیں ویسٹرن ریلوے ، مرکزی ریلوے ، سدرن ریلوے ، نارتھ سنٹرل ریلوے ، ساؤتھ ایسٹ سنٹرل ریلوے آر ڈی ایس او سمیت ڈویژنل ریلوے منیجر ، ناگپور اور پرنسپل انجینئر ویسٹرن ریلوے ، ممبئی جیسی کلیدی پوسٹوں پر کام کرنے کا گرانقدر اور وسیع تجربہ حاصل ہے ۔

جناب اگروال نے بھارت کے علاوہ امریکہ ، آسٹریلیا اور فرانس میں متعدد پیشہ ورانہ تربییتں حاصل کی ہیں ۔انہوں نے متعدد بین الاقوامی سیمیناروں میں ٹیکنیکل پیپر پیش کئے ہیں ۔ جناب اگروال کھیلوں اور سماجی ۔ ثقافتی سرگرمیوں میں بھی گہری دل چسپی رکھتے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More