نئی دہلی۔، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے اتوار کے دن منڈی پٹھانکوٹ قومی شاہراہ 154 پر چٹانوں کے ٹکرے گرنے سے متعلق حادثے میں جانوں کے زیاں پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس حادثے کو ‘‘افسوسناک اور قابل صدمہ’’ قرار دیا ہے۔ انھوں نے زخمی ہونے والوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ جناب نڈا نے مزید کہا کہ حکومت متاثرین کے کنبوں کے ساتھ ہے۔
جناب جے پی نڈا نے قومی بحران کی صورت میں فوری طور پر کارروائی کرنے والی قومی فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم منڈی بھیجنے کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے منڈی میں بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں مدد ملی ہے۔
اس طرح کے واقعات کو آئندہ نہ ہونے دینے کے لئے جناب نڈا نے سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور جہازرانی کے وزیر جناب نتن گڈکری سے بات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو ہدایت کریں کہ اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ ادھر جناب گڈکری نے این ایچ اے آئی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہماچل پردیش میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کے لئے تمام ڈی پی آر ایس میں زمین کو مضبوط بنانے، دیواروں کو مضبوط کرنے اور ڈھلانوں کو مستحکم بنانے جیسے اقدامات کرے۔ انھوں نے این ایچ اے آئی کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ سب ڈی پی آر ایس جلد سے جلد مکمل کرے۔
جناب جے پی نڈا نے جناب نتن گڈکری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچنے میں بڑی مدد ملے گی۔
2 comments