14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب دھرمیندر پردھان نے تیل اور گیس کے شعبے کی اسٹیل کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے گھریلو اسٹیل کے استعمال میں اضافے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے پر زور دیا

Urdu News

نئی دہلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے  وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے تیل اور گیس کے شعبے کی  اسٹیل کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے  ملک میں  گھریلو اسٹیل کے استعمال  میں اضافے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے پر زور دیا۔ آج یہاں  ‘آتم نربھر بھارت: تیل اورگیس کے شعبے میں  گھریلو اسٹیل کے استعمال کو فروغ ’ کے موضوع پر  ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اسٹیل اور تیل اور گیس کے شعبے  ایک دوسرے سے  قریبی رابطے میں ہیں اور اب  اس  کو نئے مقام تک لے جانے کا وقت آگیا ہے۔

ایک آتم نربھر بھارت تیار کرنے کی  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کا ذکر کرتے ہوئے  جناب پردھان  نے کہا کہ   آتم نربھر بھارت ایک مضبوط بھارت ہوگا، جس میں ایک زبردست  مینوفیکچرنگ سیکٹر جو کہ  خود کفیل  ہونے پر بھی  عالمی معیشت   سے مربوط ہوگا۔  تعمیرات  ، تیل اور گیس، آٹو موبائل، مشینری وغیرہ کے شعبوں سے  مضبوط رابطے کی وجہ سے  ہندوستانی اسٹیل کاےشعبے آتم نربھر بھارت  بننے کے  ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں بھی  بنیادی رول ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی اسٹیل کا شعبہ صرف  اپنی  تمام گھریلو ضرورتوں کو پورا کرنے کے بعد ہی  عالمی سطح پر ایک بڑا رول ادا کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔

درآمدات  کے بجائے گھریلو اسٹیل حاصل کرنے کے لئے  تیل اور گیس کی تمام تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ  گھریلو اسٹیل مینوفیکچررس   شعبے میں  اسٹیل کی مستقبل کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی تمام صلاحیتیں رکھتے ہیں۔ اسٹیل  کی مانگ کو گھریلو طور پر پورا کرنے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے سے اس شعبے میں  روزگار کے مواقع میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور   اس سے  اسٹیل کے شعبے میں  ایم ایس ایم ای کو  فروغ ملے گا اور وہ  مزید ویلیو ایڈڈ  مصنوعات تیار کرسکیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  اسٹیل کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے کہا کہ  اسٹیل اور تیل اور گیس کے شعبے  دونوں  ہندوستانی معیشت کے اہم ستون ہیں اور  ہندوستان کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے میں  دونوں  کو ایک اہم  رول ادا کرنا ہے۔

اس ویبینار میں  پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سیکریٹری جناب  ترون کپور، سکریٹری اسٹیل جناب پردیپ کمار ترپاٹھی، سرکاری شعبے کے کئی اداروں کے سی ایم ڈی، اسٹیل اور پی این جی کی وزارتوں کے سینئر افسران، صنعت کے لیڈران ، فکی کے عہدے داروں  اور دیگر متعلقین (صارفین کے ساتھ ساتھ  پروڈیوسرز) نے شرکت کی۔اس ویبینار کا  اہتمام  اسٹیل کی وزارت نے فکی کی پارٹنر شپ میں کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More