17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب دھرمیندر پردھان نے صنعت کاروں سے گزارش کی ہے کہ وہ ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر کےلیے اختراعی حل نکالیں

Urdu News

نئی دہلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس وفولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج اختراع اور صنعت کاری کے جذبے کو جلا بخشنے کی غرض سے منعقدہ ایک مجازی تقریب سے خطاب کیا۔ اس کے تحت نوجوان صنعت کاروں کو اس انداز سے بااختیار بنایا جاتا ہے کہ انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرایا جاسکے، جہاں وہ اپنے نظریات و خیالات کو پروان چڑھا سکیں اور انہیں افادی اسٹارٹ اپ میں بدل سکیں۔

مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے آتم نربھر بھارت کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی کے نظریے کی وضاحت کی۔ انہوں نے کووڈ-19 کی چنوتیوں کو مواقع میں بدلنے، خود انحصاری اور عالمی فلاح وبہبود، وسودھیئوو کٹمب کم کے ہمارے جذبے  کوسچا کرکے دکھانے میں  نوجوان صنعت کاروں کے کردار پر بات کی۔  انہوں نے ان نوجوان اختراع کاروں سے گزارش کی کہ وہ اپنے ارد گرد موجود سماجی و اقتصادی چنوتیوں کی شناخت کریں اور بھارت کو اختراع نمو اور خود کفالت کے راستے پر لے جانے کے لیے اختراعی حل پیش کریں، تاکہ ایک خوشحال اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر عمل میں آسکے۔انہوں نے صنعت کاروں سے کہا کہ وہ صنعت کاری کا اصل مقصد سمجھیں، اس کا احساس کریں، کیونکہ صنعت کاری دولت کی فراہمی کے ساتھ سماجی بہبود کے حصول کا دوسرا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا نمونہ فراہم کرنے کے لیے ، جو ہر لحاظ سے مبنی برکفایت، قابل رسائی، ہمہ گیر اور پوری دنیا کے لیے مفید ہو، مختلف مقاصد میں توازن درکار ہوگا۔ انہوں نے اس طرح کے توازن کو قائم کرنے پر زور دیا۔

جناب پردھان نے زور دے کر کہا کہ حکومت ہند نے اختراع اور صنعت کاری کو فروغ دینے والے ایکو نظام کی تعمیر کا عہد کررکھا ہے اور حکومت ہند گھریلو صنعت کاروں کو ہر سطح پر اپنی جانب سے حمایت فراہم کرے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More