17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب راجناتھ سنگھ نے مرکزی مسلح پولیس فورس کے شہید اہلکاروں کے بچوں کو وظائف کے چیک تقسیم کئے

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں ایک تقریب کے دوران مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) اور آسام رائفلس (اے آر) کے ان اہلکاروں کے 19 اسکول جانے والے بچوں کو وظیفوں کے چیک تقسیم کئے جنہوں نے اپنی زندگی سروس میں رہتے ہوئے ملک پر قربان کردی۔ اس سال کے اسپانسر سروجنی دامودرن فاؤنڈیشن (ایس بی ایف) نے  فیض حاصل کرنے والے 265 بچوں کو  ڈیجیٹل طریقے سے فنڈ منتقل کئے ہیں۔ ایس ڈی ایف کے تعاون کا مقصد بہادر سپاہیوں کو  اعزاز دینا اور ان کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ یہ فاؤنڈیشن نہ صرف ان طلباء کو  وظائف فراہم کرتی ہے بلکہ  انہیں رہنمائی اور سرپرستی میں بھی مدد کرتی ہے۔

سی اے پی ایف کے شہید اہلکاروں کے بچوں کی مدد کی خاطر یہ وظیفہ اسکیم ایس ڈی ایف نے 2016  میں شروع کی تھی۔ اس کے تحت پہلی جماعت سے چوتھی جماعت تک کے بچوں کو 6000 روپے سالانہ ، پانچویں سے ساتویں کلاس تک کے بچوں کے لئے  9000 روپے سالانہ اور آٹھویں سے بارہویں کلاس تک کے  طلباء کے لئے  12 ہزار روپے سالانہ کا وظیفہ دیا جاتا ہے۔ فاؤنڈیشن ودیارکشک اور ودیا دھن نامی دو اسکیمیں چلاتی ہے۔ ودیا رکشک اسکیم کے تحت  طلباء کو  بارہویں جماعت تک  امداد دی جاتی ہے جبکہ ودیا دھن اسکیم کے تحت طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لئے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اب تک فاؤنڈیشن نے 1500 سے زیادہ بچوں کی مدد کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سگھ نے اپنے خطاب میں سروجنی دامودرن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ٹرسٹی ایس ڈی شیبولال کو  یہ ذمہ داری نبھانے کے لئے مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ  فاؤنڈیشن سی اے پی ایف کے شہید اہلکاروں کے بچوں کی مدد کرنے کا  یہ عظیم کام انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کام انہیں سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے  ان بچوں کے تابناک مستقبل اور  ان کی کوششوں میں کامیابی کی  دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ  یہ سی اے پی ایف اہلکاروں کے لئے احترام کا جذبہ ہے جنہوں نے  ملک کے تحفظ اور وقار کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

وزارت داخلہ  اور سی اے پی ایف کے سینئر عہدیدار  ایس ڈی ایف کی  سرپرست محترمہ کماری شیبولال  اور سی اے پی ایف کے اہلکاروں کے  اہل خانہ نے اس تقریب میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More