19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب راجن گوہین نے ناگر کوائل جنکشن ریلوے اسٹیشن پر ایسکلیٹر سہولت ، وائی فائی خدمات اور 100 فی صد ایل ای ڈی روشنی سہولیات کا بھی افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے کے وزیر مملکت جناب  راجن گوہین نے 23 جنوری  2018 ء  کو ناگر کوائل جنکشن ریلوے  اسٹیشن  پر منعقدہ ایک تقریب میں کنیا کماری – ناگر کوائل  – تھرو اننت پورم میں 349 کلو میٹر  کے احاطے  کے ساتھ برق کاری  کو دو گنا کرنے والے 3618 کروڑ روپئے کے پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ سنگ  بنیاد رکھنے کے علاوہ ، جناب راجن گوہین نے تین دیگر بنیادی ڈھانچہ  پروجیکٹوں  ناگر کوائل  جنکشن ریلوے اسٹیشن پر  ایسکلیٹر ، وائی فائی  خدمات اور 100 فی صد ایل ای ڈی  روشنی  سہولیات  کا بھی افتتاح  کیا ۔

          اس موقع پر مالیات  اور جہاز رانی کے وزیر  مملکت جناب پون رادھا کرشنن ، حکومتِ تمل ناڈو  میں اطلاعات  اور تشہیر  کے وزیر جناب کدمبر راجو  اور رکن  پارلیمان  جناب اے وجے کمار نے بھی شرکت کی ۔

          ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن گوہین  نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی ریلوے مسافروں  کے لئے مختلف  سہولیات  فراہم کرنے اور فروغ دینے کے لئے لگاتار کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ   سہولیات  کے نفاذ  اور دستیابی کی کوشش  کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے تمام اسٹیشنوں  پر 100 فی صد  ایل ای ڈی لائٹیں دستیاب کرانے کےلئے جنوبی ریلوے کی ستائش  کی اور  جنوبی ریلوے کی ریل استعمال  کرنے والوں کی سلامتی اور تحفظ  کو یقینی بنانے کے لئے لیول کراسنگ  کو ختم  کرنے سے متعلق  پہل کی بھی ستائش  کی ۔

          وزیرموصوف  نے مزید کہا کہ تمل ناڈو  کے لئے اس مالی سال  18-2017 ء میں آؤٹ  لے یا بجٹ  2287  کروڑ روپئے  رکھا گیا ، جو  10-2009 ء  سے 17-2016 ء  کے مالی سال  کے دوران مختص  شدہ  بجٹ سے 160 فی صد زیادہ ہے اور 17-2016 ء  کے مالی سال  میں مسافر  سہولیات  پر 33 کروڑ روپئے صرف کئے گئے ، جب کہ 18-2017 ء  میں اس بجٹ میں اضافہ  ہوکر یہ 38 کروڑ روپئے  تک پہنچ گیا ۔  وزیر موصوف نے اپنے جذبات  کو ظاہر کرتے ہوئے  اپنے اختتامی خطبے  میں کہا کہ انہیں کنیا کماری  کا دورہ کرکے نہایت  مسرت کا احساس ہوا ہے اور اس سر زمین نے سوامی  وویکا نند  کے قدموں  کے نشان دیکھے ہیں ۔

          اس موقع پر  اپنے خطاب  میں مالیات  اور جہاز رانی کے وزیر  جناب پون  رادھا کرشنن نے پوری کنیا کماری – تھرو اننتا پورم  کے لئے ریلوے  ترقیاتی  پروجیکٹس کے لئے  مرکزی حکومت  کے ذریعہ  4000 کرو ڑ روپئے  مختص کئے جانے پر مسرت کا اظہار  کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس  کے لئے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ریلوے  کے مرکزی وزیر  کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں کماری علاقے میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں ۔

          اس موقع پر  جنوبی ریلوے  کے جنرل مینجر جناب آر کے کلشریشٹھا  نے اپنے خطاب  میں تمام  معزز شخصیات  کا خیر مقدم کیا  ۔ ڈی آر ایم  تری وندرم جناب پرکاش  بھوٹانی ، ڈی آر ایم  مدورائی محترمہ نینوا تیرا ، جنوبی ریلوے  کے افسران اور عملے کے پرنسپل  ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس  بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More