نئی دہلی،جناب راجیو کمار ،آئی اے ایس (جے ایچ-84) نے آج وزارت خزانہ کے تحت مالی خدمات کےمحکمے کے نئے سکریٹری کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا ۔ جنا ب راجیو کمار اس سے قبل کی پوسٹنگ کے تحت عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تحت عملہ اور تربیت کے محکمے میں خصوصی سکریٹری کے طور پر خدما ت انجام دے رہے تھے۔ جناب راجیو کمار کو 30 برسوں سے زائد کا انتظامی امور کا وسیع تجربہ ہے جس کے دوران موصوف جھارکھنڈ کی اپنی خاندگی ریاست کی انتظامی تعیناتی سمیت مختلف اہم عہدوں پر فرائض منصبی انجام دے چکے ہیں۔ جناب کمار نے مختلف عہدوں پر مرکزی حکومت کے تحت بھی خدمات انجام دی ہیں۔ موصوف وزارت خزانہ کے تحت محکمہ اخراجات میں 19.03.2012 سے 12.03.2015کے دوران جوائنٹ سکریٹری اور ایڈیشنل سکریٹری کے عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے عملہ ، عوامی شکایات ، پنشن کی وزارت کےتحت عملے اور پنشن کے محکمہ میں 12.03.2015 سے 30.08.2017 تک اسٹیبلشمنٹ آفیسر اور ایڈیشنل /خصوصی سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔