12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب راج ناتھ سنگھ نے این ڈی ایم سی اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی: وزیرداخلہ، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں کے آغاز سے نئی دہلی  کوعالمی درجہ کا شہربننے میں مد د ملے گی ۔ نیودہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ شروع  کئے گئے اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں کے ایک سلسلے کا یہاں افتتاح کرتے ہوئے ،جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ این ڈی ایم سی نے ملک میں مستقبل کے  دیگرتوقعاتی اسمارٹ شہروں کے لئے ایک مثال پیش کی ہے ۔ انھوں نے یاددہانی کرائی کہ نئی دہلی ان 20شہروں میں شمار ہوتاہے ،جنھیں 2016میں وزیراعظم ،جناب نریندرمودی کے ذریعہ  اعلان کردہ اسمارٹ سٹی  مشن کے پہلے مرحلے میں شامل کیاگیاتھا۔

          جناب راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ افتتاح کئے گئے مختلف النوع پروجیکٹوں میں اسمارٹ پولز یاجدید نوعیت کے ستون ، شمسی درخت ، آئیڈیشن سینٹر، 50ایل ای ڈی انٹراایکٹواسکرین ، امبیڈکرواٹیکا، اور دوہائی ٹیک نرسریاں ، 4میکانکی روڈ سویپر، 2کوڑاکرکٹ جمع کرنے والی مشینیں اوردس آٹوٹیپرس شامل ہیں ۔ انھوں نے ایم ٹی این ایل کی آپٹیکل فائبراورہائی اسپیڈ وائی فائی کے ہائی اسپیڈ بینڈ س کا بھی کناٹ پلیس میں افتتاح کیا۔

          مواصلات کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج) اورریلو ے جناب منوج سنہا ، وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری ، دہلی کے لیفٹینٹ گورنر جناب انیل بیجال ، لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ محترمہ میناکشی لیکھی بھی اس موقع پرموجود تھیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More