19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر آج سری نگر پہنچے۔ اپنے پہلے پروگرام میں جناب راج ناتھ سنگھ نے سری نگر میں اسپورٹس کنکلیو میں شرکت کی۔ جموں، کشمیر اور لداخ کے تینوں خطوں  سے تعلق رکھنے والے 3000 سے زائد کھلاڑیوں، طلبا اور پرجوش افراد نے اس اسپورٹس کنکلیو میں شرکت کی۔ جموں و کشمیر کی وزیراعلی محترمہ محبوبہ مفتی، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے علاوہ وزارت داخلہ کے سکریٹری جناب راجیو گوبا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروگرام کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے نامور کھلاڑیوں پرویز رسول (کرکٹ)، منظور احمد پانڈو (کرکٹ)، معراج الدین وادو (فٹبال) ریئل کشمیر کلب (فٹبال)، محترمہ پلک کور (جمناسٹکس) اور محترمہ بلوین کور (جمناسٹکس) کو مبارکباد دی۔

اپنے خطاب میں وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم کے ترقیاتی پیکج (پی ایم ڈی پی) کے تحت ریاست جموں و کشمیر میں کھیلوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کےلئے 200 کروڑ روپے کی منظوری دی جاچکی ہے۔ اس کے تحت 44 کروڑ روپے کے مختص بجٹ سے بخشی اسٹیڈیم کی تزئین کاری کا کام شروع ہوچکا ہے۔ علاوہ ازین  جموں میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سے مولانا آزاد اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ 88 کروڑ روپے کی لاگت سے  جموں و کشمیر کے تمام 22 اضلاع میں اسٹیڈیم تعمیر  و ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔ مزید برآں 6 کروڑ روپے کی لاگت سے منسار اور پہلگام میں آبی کھیلوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی جارہی ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے نوجوانوں سے کہا کہ نہ صرف جموں و کشمیر کا مستقبل بلکہ ملک کا مستقبل بھی ان کے ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’امید کا اجالا‘‘ صرف ’’اسپورٹس کی کرامت‘‘ اور ’’تعلیم کی طاقت‘‘ سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔ وزیرداخلہ نے انہیں یقین دلایا کہ  ہندوستان کے ذریعہ ہمیشہ ہی جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے مستقبل کا تحفظ کیا گیا ہے اور مستقبل میں بھی  ایسے ہی ان کے مستقبل کا تحفظ کیا جاتا رہے گا۔ کچھ طاقتیں برسوں سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ان طاقتوں کو  دراصل ان کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کا ہندوستان کی تعمیر اور ترقی میں اتنا ہی رول اور تعاون ہے جتنا  کہ ملک کی دیگر ریاستوں کے نوجوانوں کا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ترقی کا انتخاب کریں، تباہی کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ترقی کا انتخاب کرتے ہیں تو ریاست ترقی گرے گی۔  انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک نئی صبح کے لئے اس ترقیاتی زنجیر اور ترقی کی اس  پکار میں برائے مہربانی شامل ہوجائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More