نئی دہلی،2 مئی، وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں ریاست راجستھان میں 17-2016 کے خشک سالی (خریف) کے تناظر میں مرکزی امداد کے لئے اعلی سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ خزانہ، تجارتی امور اور دفاع کے وزیر جناب ارون جیٹلی ، زراعت اور کسانوں کی بہبودی کے وزیر مملکت جناب ایس ایس اہلوالیہ ، مرکزی داخلہ سکریٹری ، جناب راجیو مہرشی کے علاوہ داخلہ، خزانہ ، زراعت کی وزارتوں اور نیتی آیوگ کے اعلی افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔
اس کمیٹی نے ریاست راجستھان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والوں بین وزارتی ، مرکزی ٹیم کی بنیادی رپورٹ پر منصوبے پر غوروخوض کیا۔ اعلی سطح کمیٹی (ایچ ایل سی )نے راجستھان کے لئے قومی آفات ریلیف فنڈ (این ڈی آر ایف) سے 588.34 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔