نئی دہلی،؍جون،زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھاموہن سنگھ نے موجودہ ماحول میں کسانوں کی ہر ممکن مدد اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مفاد میں ریاستی حکومتوں کے پالیسی فیصلوں میں امکانی طور پر ہر ممکن مدد کے مقصد سے چین کا اپنا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ زراعت کے وزیر 15 جون 2017 سے 17 جون 2017 تک کیلئے چین کا دورہ کرنے والے تھے۔ بریکس فارم کی اہمیت کے پیش نظر اب زرعی تعاون اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری ان کی جگہ نمائندگی کریں گے۔