17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب رویندر کمار ورما نے بجلی سے متعلق اپیلیٹ ٹریبیونل میں

Urdu News

نئی دہلی، جناب رویندر کمار ورما نے بجلی سے متعلق اپیلیٹ ٹریبیونل  (اے پی ٹی ای ایل)، وزارت بجلی میں 29؍نومبر2018 کو 3برس کی مدت کے لئے تکنیکی ممبر کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اے پی ٹی ای ایل کی چیئرپرسن محترمہ جسٹس منجولا چِلّور نے جناب رویندر کمار ورما کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔

جناب رویندر کمار ورما 37سے زائد برسوں تک سنٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی میں مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے پاس بجلی کے شعبے میں مثلاً بجلی کی پیداوار، ٹرانسمیشن، بجلی کی تقسیم اور گرڈ آپریشن میں خاصا وسیع تجربہ ہے  ۔ جناب ورما 30؍جون 2018 کو سنٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی (سی ای اے) کے چیئرپرسن  اور حکومت ہند میں بحیثیت عہدہ سکریٹری کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More