19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب سدانند گوڑا نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کی جائزہ میٹنگ لی

Urdu News

نئی دہلی، کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھاد کے مرکزی وزیر  جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے آج نئی دہلی میں  پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جےپی)  کی ایک جامع جائزہ میٹنگ لی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20201103-WA0082N6FA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20201103-WA0083494N.jpg

پی ایم بی جےپی نے  موجودہ  مالی سال کے  پہلے ساتھ مہینوں (31 اکتوبر تک) کے دوران  6600  جن اوشدھی اسٹوروں کے ذریعہ  358 کروڑ  روپے  کی دوائیں فروخت کیں (جبکہ 2019 مالی سال کے دوران 433 کروڑ روپے کی دوائیں فروخت ہوئی تھیں)۔ امکان ہے  کہ  پورے مالی سال کی 600 کروڑ روپے کی  فروخت سے  یہ فروخت آگے بڑھ جائے گی۔

میٹنگ کے دوران جناب گوڑا نے   بی پی پی آئی ٹیم کو مبارکباد دی کہ اس نے کووڈ۔ 19 کے مشکل وقت میں بھی لوگوں کو کم قیمت پر دواؤں اور دیگر طبی سامان مثلاً  ماسک وغیرہ  کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

جناب گوڑا نے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے  اس وژن کو اجاگر کیا  کہ  دواؤں پر  شہریوں کے  خاص طور پر معاشرے کے کمزور طبقوں کے خرچ کو کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وژن اب قطعی  شکل اختیار کررہا ہے۔ انہوں نے تجویز کیا  کہ بی پی پی آئی کو چاہیے کہ وہ  اختراعی اقدامات  کے ذریعہ  سپلائی چین کو مستحکم بناکر اس طرح ہونے والے فائدوں کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ  جن اوشدھی ادویات کی اثر انگیزی اور معیار کے بارے میں لوگوں میں آگاہی  میں اضافے کے لئے  کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے  میں  دور دراز کے اور دیہی علاقوں پر توجہ دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہرجن اوشدھی اسٹور پر  دوائیں فراہم ہوں۔ انہوں نے بی پی پی آئی سے کہا  کہ وہ اس مقصد کے حصول کے لئے  ایک تفصیلی  لائحہ عمل تیار کرکے پیش کرے۔

بی پی پی آئی کے سی ای او جناب سچن کمار سنگھ نے پی ایم بی جے پی اسکیم کی کارکردگی کے بارے میں  مختصر خاکہ پیش کیا۔

شہریوں کو  کم قیمت پر  دوائیں فراہم کرنے کی اسکیم 16۔2015 میں دوبارہ مرتب کرکے  اسے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) کا نام دیا گیا تھا۔ یہ کام  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی  رہنمائی کے تحت ہوا تھا جس کا مقصد  بھارت میں ہر شہری  کے  دواؤں پر آنے والے خرچ کو  کم کرنا تھا اور یہ کام  قابل استطاعت قیمت پر  معیاری  جنرک دوائیں دستیاب کراکر کیا جانا تھا۔ اس کے بعد سے جن اوشدھی اسٹور وں کی تعداد جو  کم قیمت پر  جنرک دوائیں فروخت کررہی ہیں، 15۔2014 میں 99 سے بڑھ کر اب تک 6600 ہوچکی ہیں۔ دواؤں کی فروخت بھی جو 15۔2014 میں 7.29 کروڑ روپے تھی، 20۔2019 میں بڑھ کر 433 کروڑ  ہوچکی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More