16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب سشیل چندر نے الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی، جناب سشیل چندر نے آج بھارت کے نئے انتخابی کمشنر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے  اور اس طرح وہ اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب سنیل اروڑہ اور الیکشن کمشنر اشوک لواسا کے ساتھ  بھارت کے انتخابی کمیشن میں شامل ہوگئے ہیں۔

15 مئی  1957 کو پیدا ہوئے جناب چندر 1980 بیچ کے  انڈین ریونیو سروس کے افسر ہیں۔ آئی آر ایس افسر کے طور پر جناب چندر نے  اترپردیش ، راجستھان ، دہلی ، گجرات اور مہاراشٹر جیسی کئی ریاستوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

روڑکی یونیورسٹی سے  تعلیم حاصل کرنے کے بعد ڈی اے وی کالج دہرا دون سے  ایل ایل بی کرنے والے جناب چندر نے  مختلف مقامات پر  بین الاقوامی ٹیکسیشن اور  تحقیقات کے شعبوں میں کام کیا ہے۔ جناب چندر کو  ممبئی میں انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کے طور پر  اور گجرات میں انوسٹی گیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر  وسیع تجربہ ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے سنگاپور  ، آئی آئی ایم بنگلور  اور وہارٹن  میں  مختلف تربتیی پروگرام کئے ہیں ۔

ای سی آئی  میں شا مل ہونے سے پہلے جناب چندر حکومت ہند کی وزارت خزانہ میں ریوینیو کے محکمے میں براہ راست ٹیکس کے مرکزی بورڈ ، سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین  کی حیثیت سے کام کررہے تھے اور وہ  سی بی ڈی ٹی (تحقیقات) کے رکن بھی تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More