19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب سنجے دھوترے نے ریڈیو نیٹ ورک پر مبنی ایک لاسٹ مائل ٹیلی کام کنٹی وٹی سولیوشن بھارت ایئر فائبر کا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند کے  فروغ انسانی وسائل ، الیکٹرونکس، مواصلات اور آئی ٹی  کے مرکزی وزیر مملکت  جناب دھوترے نے  آج اکولہ مہاراشٹر میں ‘‘بھارت ایئر فائبر سروسز’’ کا  افتتاح کیا۔ بھارت ایئر فائبر سروسز کے افتتاح سے  اکولہ اور واشم ضلع کے باشندوں کو  مانگ  کرنے پر وائرس لیس انٹرنیٹ  کنکشن ملے گا۔

بھارت ایئر فائبر سروسز بی ایس این ایل  نے  حکومت ہند کی ڈیجیٹل انڈیا پہل کے ایک حصے کے طور پر شروع کی ہیں اور اس کا مقصد  بی ایس این ایل کے مقام سے  دو کلو میٹر کے دائرے میں وائرس لیس کنکٹی وٹی فراہم کرانا ہے اور  اس طرح  دور دراز کے  مقامات کے گراہکوں کو  ٹیلی انفرا اسٹرکچر پارٹنرز  (ٹی آئی پی) کی مدد سے  بی ایس این ایل  کی سستی خدمات کا فائدہ ملے گا۔

بی ایس این ایل  اکولہ اور واشم ضلع کے  بی ایس این ایل کے مقامی  کاروباری  شراکت داروں  کے ذریعہ  ‘‘بھارت ایئر فائبر سروسز’’ فراہم کرا رہا ہے اور یہ خدمات بہت جلد ہی تیز ترین انٹرنیٹ کنکٹی وٹی  فراہم کرائیں گی۔یہ خدمات خصوصی ہیں اور  دیگر آپریٹر کی خدمات سے الگ ہیں کیونکہ   ی ایس این ایل ان لمیٹیڈ مفت وائس کالنگ  فراہم کرارہا ہے۔

ایسے وقت میں جبکہ بی ایس این ایل اپنی ہائی ٹکنالوجی خدمات  سے اپنے گراہکوں میں اضافہ کررہا ہے،  بی ایس این ایل ساتھ ہی ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر پارٹنر کے طور پر  اب  بی ایس این ایل کے جڑنے کے لئے  اکولہ اور واشم ضلع کے  مقامی باشندوں کو ایک موقع بھی فراہم کرا رہا ہے۔ وہ  اس طرح  تقریباً ایک لاکھ روپے ماہانہ  کی مستقل آمدنی بھی حاصل کریں گے اور اس طرح حکومت ہند کی پہل  ‘‘ آتم نربھر بھارت ’’ کے تحت خود کفیل بھی بنیں گے۔

یہ بھارت ایئر فائبر سروسز  تیز ترین  وائرس لیس انٹرنیٹ کنکٹی وٹی کی ایک نئی راہ بھی کھولیں گی اور  مناسب قیمت پر  وائس سروسز  بھی فراہم کرائیں گی۔ بی ایس این ایل 100 ایم بی پی ایس  تک کی اسپیڈ  کے ساتھ  بھارت بھارت ایئر فائبر  کنکٹی وٹی فراہم کراتا ہے۔  بی ایس این ایل وائر لائن اور وائر لیف زمرے میں عوام کو راغب کرنے والے براڈ بینڈ پلان پیش کرتا ہے اور  لاک ڈاؤن کے دوران  بی ایس این ایل   انٹرنیٹ کنکٹی وٹی کے لئے  سب سے زیادہ قابل اعتماد برانڈ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور اس  نے حکومت کے ساتھ ساتھ کئی نجی فرموں کے  ذریعہ شروع کئے گئے  ورک فرام ہوم  کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔

بی ایس این ایل  لینڈ لائن / براڈ بینڈ اور فائبر ایف ٹی ٹی ایچ کنکشن  کامیابی کے ساتھ فراہم کرا رہا ہے۔ 5 جولائی 2020 میں  بی ایس این ایل مہاراشٹر سرکل میں  15000 ایف ٹی ٹی ایچ کنکشن اور ہندوستان بھر میں 162000 ایف ٹی ٹی ایچ کنکشن فراہم کرائے ہیں۔ سخت لاک ڈاؤن اور  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے دوران  یہ شاندار حصولیابی ہے۔

وائرس بھارت ایئر فائبر  کے آغاز سے مانگ کئے جانے پر  بہت جلد ہی مزید کنکشن فراہم کرائے جائیں گے۔ بی ایس این ایل   نےاکولہ اور واشم ضلع کے  تمام باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ  ان معیاری اور  سستی خدمات کا فائدہ اٹھائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More