نئی دہلی۔اگست؛ اقلیتی امور کے وزیر (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ این ڈی اے حکومت وقار کے ساتھ اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لیے عہدبستہ ہے۔
گاندھی نگر میں جی ایم ڈی ایف سی اور جی ایچ ڈی ایف سی پروگرام برائے چیک تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایپزمنٹ بغیر بااختیار بنانا، شمولیت پسند ترقی اور انتودیہ ( ثمرات کو سماج کے آخری شخص تک پہنچانا) ہمارا ایجنڈا ہے۔ جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتوں، دلتوں، کسانوں، خواتین اور ملک کے دیگر سیکشن نے ملک کی تعمیر میں یکساں رول ادا کیا ہے، کسی بھی مذہب، ذات، برادری کے خلاف بھید بھاؤ کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہندوستان کی انفرادیت تنوع میں اتحاد، سرودھرم سمبھاؤ، سیکولرزم ہندوستان کی ڈی این اے میں پیوست ہے۔