16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب مختار عباس نقوی کی نئی دہلی میں ‘‘سووچھتا ہی سیوا’’پروگرام میں شرکت

Shri Mukhtar Abbas Naqvi participates in “Swachhta Hi Seva” programme in New Delhi
Urdu News

 نئی دہلی؍ ،اقلیتوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب مختا رعباس نقوی نے کہا ہے کہ ‘سینیٹری سپروائزرز’کے کورس کا آغاز غریب نواز ہنرمندی  فروغ مرکزوں میں کیا جائے گا۔ یہ مراکز پورے ملک میں قائم کئے جائیں گے۔

جناب نقوی نے ‘‘سووچھتا ہی سیوا’’ مہم کے تحت اقلیتی امور کی وزارت کی مولاناآزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کیمپس میں‘شرم دان’ یعنی رضاکارانہ کام کیا۔

جناب نقوی نے کہا کہ ‘‘سینیٹری سپروائزرز’’ کا یہ تین سے چھ مہینے کا کورس غریب نواز اسکل ڈیولپمنٹ سینٹرز میں شروع کیا جائے گا۔ ایک طرف اس کو اس کی وجہ سے اقلیتی برادریوں کے غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے روزگار کے موقع پیدا ہوں گے تو دوسری طرف اس سے ‘‘سووچھتا ابھیان’’ کو مضبوطی ملے گی۔ اس کورس میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے صفائی کے کام کی تربیت دینا بھی شامل ہے اور کچرے سے کمپوسٹ کھاد تیار کرنا بھی شامل ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ غریب نواز اسکل ڈیولپمنٹ مراکز پورے ملک میں قائم کئے جائیں گے، جہاں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو روزگار کے مقصد سے ہنر مندی کی فروغ کے لئے تربیت دی جائے گی۔ جناب نقوی نے کہا کہ ‘‘سووچھ بھارت ابھیان’’ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کامیابی کی راہ اختیار کررہا ہے۔ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ صفائی ستھرائی، محض ایک عادت نہیں سمجھی جارہی ہے بلکی یہ ایک جذبہ بن گیا ہے۔

جنان نقوی نے کہا کہ اس کا آغاز 2 اکتوبر 2014 کو کیاگیا تھا جو اب عام لوگوں کی مدد سے ایک موثر مشن بن چکا ہے۔ مودی حکومت ‘‘صاف ستھرے، صحت مند اور مضبوط بھارت کی تعمیر کے مقصد سے کام کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ عام آدمی، خاص طورپر ملک کے نوجوان صفائی ستھرائی کے تئیں اور بھی زیادہ بیدار ہوگئے ہیں۔ صفائی ستھرائی اب ایک عوامی تحریک بن گئی ہے۔ اب صفائی ستھرائی کے تئیں لوگوں کی سوچ بدل چکی ہے۔

‘سووچھتا ہی سیوا’ مہم 15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2017 تک پورے ملک میں چلائی جارہی ہے، جو بابائے قوم مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش ہے۔ جناب نقوی نے کہا کہ پچھلے تین سال میں مودی حکومت نے ملک بھر میں تین کروڑ سے زیادہ بیت الخلاء تعمیر کرائے ہیں۔

اقلیتی امور کی وزارت، مدرسوں اوراقلیتی برادری کے دیگر اداروں میں بڑے پیمانےپر بیت الخلاء کی تعمیر کرا رہی ہے اور انہیں صفائی ستھرائی کی مہم سے مربوط کررہی ہے۔ یہ ‘‘سینیٹری سپروائزرز’’ ان بیت الخلاؤں کی دیکھ بھال میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت 15 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان ‘‘سووچھتا ہی سیوا’’ مہم کا انعقاد کررہی ہے۔ ‘‘سووچھتا ہی سیوا’’ مہم کا انعقاد نئی دہلی میں‘‘ انتیودے بھون ’’میں اقلیتی امور کی وزارت کے صدر دفتر میں، این ایم ڈی ایف سی، سی ڈبلیو سی کے دفاتر میں اور پورے ملک میں ریاستی وقف بورڈ کے مختلف دفاتر میں کررہی ہے۔ اس مہم کا انعقاد اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اسکولوں، دیگر تعلیمی اداروں اور سماجی اداروں میں بھی کیا جارہا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More