نئی دہلی: صدرجمہوریہ ہند ، جناب رام ناتھ کووند نے گواکے وزیراعلیٰ جناب منوہرپاریکرکی رحلت پررنج وغم کا اظہارکیاہے ۔
اپنے تعزیتی پیغام میں صدرجمہوریہ ہند نے کہاہے کہ ‘‘گوا کے وزیراعلیٰ، جناب منوہرپاریکر کی علالت کے بعد ان کی رحلت کی خبرسے مجھے ازحد صدمہ لاحق ہواہے ۔ آنجہانی کی شخصیت جرأت اور وقارکو نمونہ تھی ۔ وہ دیانت داری کانمونہ تھے اور عوامی زندگی کے تئیں وقف تھے ۔ گواکے عوام اور بھارت کے لئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجائیگا۔ ’’