14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب منوہرپاریکر کی رحلت پرنائب صدرجمہوریہ ہند کی تعزیت

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ ہند ، جناب ایم وینکیانائیڈونے گواکے وزیراعلیٰ، جناب منوہرپاریکر کی رحلت پرتعزیت کا اظہارکیاہے ۔ نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہاہے کہ منوہرپاریکرملک کے ازحدمقبول اور ایماندار معمر سیاستدانوں میں سے ایک تھے ۔ وہ ایک متحرک اور اپنے اصولوں کے تئیں وقف شخصیت تھے، جنھوں نے اقدار اوراصولوں پرمبنی  زندگی بسرکی ۔

          نائب صدرجمہوریہ ہند نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ گواکے وزیراعلیٰ، جناب منوہرپاریکر کی ناوقت رحلت کی خبرسے انھیں ازحد صدمہ لاحق ہواہے ۔ موصوف ملک کے ازحد مقبول عام اور ایماندار سینیئرسیاستدانوں میں شمارہوتے تھے ۔ وہ ایک متحرک اور اپنے اصولوں کے تئیں وقف شخصیت تھے، جنھوں نے اقداراوراصولوں پرمبنی زندگی بسرکی ۔

          ان کی رحلت سے ملک نے عام طورپراورگوانے بطورخاص ،ایک مایہ ٔ ناز سپوت کھودیاہے ۔ ان کے سوگوارکنبے کے تئیں میں اپنی دلی تعزیت کا اظہارکرتاہوں اور ان  کی روح کے  ابدی سکون کے لئے دعاگوہوں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More